- جسٹس دراب پٹیل کے تجربے نے ثابت کیا آئینی عدالت پاکستان کی ضرورت تھی، بلاول بھٹو
- مولانا فضل الرحمان نے 15 اکتوبر کا احتجاج مؤخر کرنے کی اپیل کی ہے، اسد قیصر
- ملکی استحکام کو خطرے میں ڈالنے والے اقدامات ناقابل قبول ہیں، وزیر بلدیات سندھ
- حکومت کو ہر صورت بجلی کے بلوں میں کمی لانا ہو گی، امیرجماعت اسلامی
- لاہور؛ نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کا ملزم سیکیورٹی گارڈ گرفتار
- نوازشریف اور بلاول بھٹوکے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، آئینی ترمیم کے حوالے سے گفتگو
- ذیلی کمیٹی کا اجلاس، آئینی ترامیم کے مسودوں پر اتفاق رائے کی کوشش
- کراچی؛ دفعہ 144 کے بعد ریلی نکانے پرمذہبی جماعت اورسول سوسائٹی کے 50 ارکان گرفتار
- پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کی باضابطہ درخواست وزارت داخلہ کو موصول
- پاکستان میں اس وقت ممبران اسمبلی و سینیئرز کا اغواء برائے ووٹ ہو رہا، اسد قیصر
- کچے کے علاقے پنجاب پولیس کی کارروائیاں، اب تک 63 خطرناک ڈاکو ہلاک
- ایران نے تمام پروازوں میں ’پیجرز‘ اور ’واکی ٹاکیز‘ پر پابندی لگا دی
- چینی آئی پی پیز پاکستان میں بڑے سرمایہ کار ہیں، وزیر خزانہ
- سندھ حکومت نے چولستان کینال منصوبے کے فیصلے کو مسترد کر دیا
- گورنر پنجاب نے تحریک انصاف والے کام شروع کر دیے ہیں، عظمیٰ بخاری
- فوجی مشق کیمبرین پیٹرول 2024؛ پاکستان ٹیم نے گولڈ میڈل جیت لیا
- وہ عام غلطیاں جو پرفیوم کی خوشبو جلد ختم کردیتی ہیں
- حزب اللہ سے جھڑپ میں 2 اسرائیلی فوجی زخمی؛ تاریخی مسجد شہید
- پاکستان اور امریکی بحریہ کی مشترکہ مشقیں
- مجوزہ آئینی ترامیم پر ایم کیو ایم کو اعتماد میں لیا ہے، تحفظات بھی دور کرینگے، احسن اقبال
سجل علی کے ہاتھ سے نمک والی چائے بھی پی لوں گا، فیروز خان
کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے طویل عرصے بعد سابقہ گرل فرینڈ سجل علی کے بارے میں بات کرلی۔
حال ہی میں فیروز خان نے اپنی بہن حمائمہ ملک کے ہمراہ بھارتی صحافی فریدون شہریار کو خصوصی انٹرویو دیا جس میں اُنہوں نے مختلف امور پر بات چیت کی۔
فیروز خان نے بالی ووڈ میں کام کرنے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر مجھے بالی ووڈ میں کام کرنے کا موقع ملا تو میں ہدایت کار امتیاز علی کے ساتھ کام کرنا پسند کروں گا۔
بھارتی صحافی نے فیروز خان کے سامنے عالیہ بھٹ، کترینہ کیف، رشمیکا مندانا اور ترپتی ڈمری کا نام لیتے ہوئے پوچھا کہ آپ ان میں سے کونسی دو اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے؟ اس سوال کے جواب میں اداکار نے عالیہ بھٹ اور کترینہ کیف کا نام لیا۔
اداکار نے دبنگ اسٹار سلمان خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں سلمان خان کا بہت بڑا مداح ہوں، میں اُن سے مل بھی چکا ہوں اور ہماری ملاقات کئی گھنٹوں تک جاری رہی تھی، وہ اعلیٰ شخصیت کے مالک ہیں۔
مزید پڑھیں: سجل علی کی پرابھاس کیساتھ فلم میں جلوہ گر ہونے کی خبر جھوٹی نکلی
اُنہوں نے رنبیر کپور سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے رنبیر کپور کی فلم ‘راک اسٹار’ بہت پسند ہے، میں نے یہ فلم دیکھ کر ہی اداکاری شروع کی تھی، اگر کبھی اداکار سے ملاقات ہوئی تو میں اُن سے فلم ‘راک اسٹار’ میں کام کرنے کا تجربہ پوچھوں گا۔
فیروز خان نے کہا کہ میں عامر خان کا بھی فین ہوں، اگر اُن سے ملاقات کا موقع ملا تو میں اُن سے اُن کے منفرد کرداروں کے انتخاب اور تیاری سے متعلق سوال پوچھوں گا۔
بھارتی صحافی نے ایک سیگمنٹ کے دوران فیروز خان سے پوچھا کہ اگر سجل علی آپ کو چینی کے بجائے نمک ملی ہوئی چائے دیں تو آپ کیا کریں گے؟
اس سوال کے جواب میں فیروز خان نے کہا کہ میں سجل علی کی جانب سے دی گئی نمک والی چائے بھی پی لوں گا۔
واضح رہے کہ ماضی میں سجل علی اور فيروز خان كی دوستی مثالی سمجھی جاتی تھی اور دونوں شادی كے خواہش مند بھی تھے۔ يہی نہيں فيروز كی بڑی بہن معروف اداكارہ حمائمہ ملك تو اكثر مقامات پر سجل كو ’بھابھی‘ كہہ كر تعارف كرواتی رہی ہيں ليكن كئی وجوہات كی بنا پر ان دونوں كے راستے جدا ہوگئے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔