آج کے دن پوری قوم کیساتھ ملکر کرشہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، وزیراعظم

ویب ڈیسک  جمعـء 6 ستمبر 2024
ملک کے دفاع کے لیے افواج پاکستان اور سب نے بہادری سے جنگ لڑی، وزیراعظم :فوٹو:فائل

ملک کے دفاع کے لیے افواج پاکستان اور سب نے بہادری سے جنگ لڑی، وزیراعظم :فوٹو:فائل

  اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کے موقع پر شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج کے دن میں پوری قوم کے ساتھ یکجا ہو کر افواج پاکستان کے جوانوں، شہداء اور ان تمام لوگوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا میں ہوں جنہوں نے پاکستان کے دفاع کے لیے بہادری سے جنگ لڑی۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ‏آئیے آج کے دن ہم اپنے شہداء اور غازیوں کے جذبے کی تجدید کرتے ہوئے پاکستان کے دفاع اور تعمیر نو کے عہد کا اعادہ کریں اور اپنے قائد محمد علی جناح کے وژن کے مطابق محنت اور دیانت کی اقدار کو اپناتے ہوئے پیارے پاکستان کے روشن مستقبل کی طرف قدم بڑھائیں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔