پاک بحریہ میں دو جنگی جہاز پی این ایس بابر اور حنین شامل

ویب ڈیسک  جمعـء 6 ستمبر 2024
فوٹو : اسکرین گریب

فوٹو : اسکرین گریب

  کراچی: پاکستان نیوی کے بحری بیڑے میں جدید جنگی جہازوں بابر اور حنین کو شامل کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اس موقع پر ایک شاندار تقریب منعقد کی گئی اور جہازوں سے متعلق خصوصی دستاویزی ویڈیو جاری کی گئی۔

تقریب میں پاک بحریہ کے وائس ایڈمرل سربراہ نوید اشرف، صدر مملکت آصف علی زرداری اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جدید ترین حربی قوت اور ٹیکنالوجی کے حامل پی این ایس بابر اور پی این ایس حنین بالترتیب ترکیہ اور رومانیہ کے تعاون سے تیار کیے گئے ہیں۔

آج یوم دفاع کے موقع پر پاک بحریہ میں 2 نئے جنگی بحری جہازوں کی باقاعدہ شمولیت کی باوقار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں صدرِ پاکستان آصف علی زرداری مہمانِ خصوصی ہوں گے۔

تقریب میں ترکیہ کے نائب وزیر برائے قومی دفاع، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، چیف آف دی نیول اسٹاف، کراچی شپ یارڈز کے سینئر نمائندگان اور مسلح افواج کے اعلیٰ حکام کی شرکت متوقع ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔