نوکری کا جھانسہ دے کرلڑکیوں سے جنسی زیادتی کروانے والا گروہ گرفتار

ویب ڈیسک  جمعـء 6 ستمبر 2024
ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے:فوٹو:ٖفائل

ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے:فوٹو:ٖفائل

لاہور میں نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکیوں سے جنسی زیادتی کروانے والے گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کاہنہ کی رہائشی خاتون کو مری لے جا کر جنسی زیادتی کرواتے رہے۔ متاثرہ خاتون کے شوہر نے چند روز قبل تھانہ کاہنہ میں بیوی اور بیٹی کے اغواء کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان نوکری کا جھانسہ دے کر 20 سالہ خاتون کو بیٹی سمیت مری لے گئے تھے۔ ملزمان 9 ماہ کی بیٹی کو یرغمال بنا کر جنسی استحصال کرتے رہے۔ پولیس ٹیم نے خاتون کی بازیابی کے لیے مری میں چھاپہ مارا اور انہیں بچی سمیت بازیاب کروا لیا۔

پولیس ٹیم نے خاتون سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔گرفتارملزمان میں عائشہ عرف اقرا ،عثمان اور نعیم شامل ہیں۔  ملزمان کو ہیومن اینٹلی جنس اور ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا ۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔