بلوچستان میں موسم شدید گرم اور خشک، درجہ حرارت 42 ڈگری تک ریکارڈ

ویب ڈیسک  جمعـء 6 ستمبر 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 کوئٹہ: بلوچستان میں موسم شدید گرم اور خشک ہے جب کہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح قلات میں زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری سینٹی گریڈ، سبی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری اور نوکنڈی میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تربت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ، ساحلی علاقوں جیوانی میں 33 اور گوادر میں 34ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔