شان، بابراعظم کو ڈومیسٹک میں کپتانی کیوں نہیں دی گئی؟

ویب ڈیسک  جمعـء 6 ستمبر 2024
چیمپئینز ون ڈے کپ میں نیشنل ٹیموں کے کپتان ڈومسٹک میں بطور کھلاڑی کھیلیں گے، سوالات اٹھ گئے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

چیمپئینز ون ڈے کپ میں نیشنل ٹیموں کے کپتان ڈومسٹک میں بطور کھلاڑی کھیلیں گے، سوالات اٹھ گئے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی ٹیم کے وائٹ بال کپتان بابراعظم اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کو چیمپئینز ون ڈے کپ کی کپتانی ہی نہیں دی گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کچھ دیر قبل ڈومیسٹک سیزن 2024-25 کیلئے چیمپئنز ون ڈے کپ کیلئے اسکواڈز اور کپتانوں کا اعلان کیا تاہم حیران کن طور پر شان مسعود، بابراعظم کو کسی ٹیم کی کپتانی نہیں سونپی گئی۔

البتہ دونوں نیشل ٹیموں کے کپتانوں کی جگہ ڈومیسٹک کیلئے ٹیسٹ نائب کپتان سعود شکیل کو ڈولفنز، شاہین شاہ آفریدی لائنز، پینتھرز کی قیادت شاداب خان کریں گے جبکہ اسٹالینز کی قیادت محمد حارث اور محمد رضوان وولوز کی قیادت کے فرائض کی ذمہ داریاں دیدی گئیں۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ون ڈے کپ؛ اسکواڈز اور کپتانوں کا اعلان ہوگیا

سوشل میڈیا پر بابراعظم اور شان مسعود کو ڈومیسٹک ٹیموں کی کپتانی نہ دینے پر کئی فینز نے بورڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ بعض نے فیصلے کو درست کہا۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ون ڈے کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

دوسری جانب بازگشت سنائی دے رہی ہے کہ بابراعظم اور شان مسعود نے چیمپئنز کپ ون ڈے کپ میں کپتانی کا عہدہ لینے سے خود انکار کردیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔