کم وقت میں منہ سے دیوار پر زیادہ گیندیں مارنے کا نیا ریکارڈ قائم

اس سے قبل ڈیوڈ نے 43 سال کی عمر میں یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔


ویب ڈیسک September 06, 2024

سیریل ریکارڈ توڑنے والے ڈیوڈ رش نے منہ سے 30 سیکنڈ میں 47 بار پنگ پونگ گیند کو دیوار پر اچھالنے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

آئیڈاہو کے رہائشی جو اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈز کے اعزازت کے حامل ہیں، اس سے قبل 43 سال کی عمر میں منہ سے دیوار پر پنگ پونگ گیند کو اچھالنے کا ریکارڈ قائم کر چکے ہیں۔

ڈیوڈ نے لندن میں گنیز ورلڈ ریکارڈ کے ہیڈ کوارٹر میں ریکارڈ توڑ میراتھن کے دوران اپنے ہی ٹائٹل کو توڑ کر نیا ریکارڈ قائم کیا۔

ڈیوڈ نے کہا کہ مجھے یقین نہیں تھا کہ آیا میں پرانے ریکارڈ کو توڑنے کے قابل ہو جاؤں گا کیونکہ یہ ایک انتہائی چیلنجنگ ریکارڈ ہے جس میں رفتار، درستگی اور مستقل مزاجی کی ضرورت ہوتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں