امیر بالاج اور طیفی بٹ کے قتل کے بعد لاہور میں گینگ وار پھیلنے کا خدشہ

نعمان شیخ  جمعـء 6 ستمبر 2024
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 لاہور: میر بالاج اور طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل کے بعد لاہور میں گینگ وار پھیلنے کا خدشہ ہے جس کے تحت پولیس نے اقدامات شروع کردیے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق طیفی بٹ کے بہنوئی جاوہد بٹ کے قتل کے بعد لاہور پولیس نے شہر کو گینگ وار سے محفوظ رکھنے کے لیے اقدامات اٹھا لیے اور طیفی بٹ و میر بالاج گروپس کے 23 افراد کو جیل بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور پولیس نے طیفی بٹ 13 اور میر بالاج گروپ کے دس افراد کو تھری ایم پی او کے تحت چند ماہ کیلیے جیل بھجوانے کا فیصلہ کرلیا، جن لوگوں کو جیل بھیجا جائے گا اُن میں مقتول طیفی بٹ اور میر بالاج کے عزیز و اقارب بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق میر بالاج گروپ کے میر فتح میرمعصب قیصر بٹ اسرار بٹ سمیت دیگر کو جیل بھیجا جائے گا، پولیس کی جانب سے 23 افراد کی فہرست ڈپٹی کمشنر لاہور کو بھیجی جائے گی اور تھری ایم پی او کے تحت کارروائی کیلیے شارٹی بانڈ لیے جائیں گے جبکہ احکامات ملنے کے بعد ان افراد کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔

پولیس کے مطابق میر بالاج کے قتل کے بعد لاہور میں گینگ وار کا نیا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جس میں اب تک ٹیپو ٹرکاں والا، احسن شاہ اور جاوید عرف طیفی بٹ کو فائرنگ کر کے قتل کیا جا چکا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔