کراچی: مبینہ مقابلوں میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 7 ستمبر 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

کراچی: پولیس نے مختلف علاقوں میں مبینہ مقابلوں کے دوران 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق شارع نور جہاں پولیس نے نارتھ ناظم آباد بلاک کیو کٹی پہاڑی کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جس کی شناخت زین العابدین کے نام سے کی گئی جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

گرفتار زخمی ڈکیت کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا جبکہ اس کے قبضے سے ملنے والی نائن ایم ایم پستول اور 125 موٹر سائیکل پولیس نے قبضے میں لے لی ہے۔

دریں اثناء  کورنگی پولیس نے اقصیٰ گراؤنڈ غریب نواز چوکی کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جس کی شناخت ثاقب عرف چیکو کے نام سے کی گئی جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس نے گرفتار ڈکیت کے قبضے سے اسلحہ ، گولیاں ، نقدی اور چھینے ہوئے موبائل فونز برآمد کرلیے ، پولیس نے زخمی ڈکیت کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس گرفتار دونوں ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ چیک کر رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔