- پی ٹی آئی ڈی چوک احتجاج؛ راولپنڈی سے اسلام آباد کا رابطہ منقطع، گرفتاریوں کا سلسلہ شروع
- پنجاب؛ ناقص کارکردگی پر وزارت تعلیم کے 3 افسران معطل
- آرمی چیف سے ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- سینٹرل کنٹریکٹس؛ پی سی بی نے بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی تیاری تیز کردی
- دلکش رنگوں والی روزیٹ نیبیولا کی تازہ تصویر جاری
- 50 ڈالر میں خریدی گئی سو سال پُرانی تصویر کی نیلامی لاکھوں ڈالر میں متوقع
- الزائمرز کی دوا میں اہم پیش رفت
- راولپنڈی؛ جائیداد کے تنازع پر گاڑیوں کے شوروم پر اندھا دھند فائرنگ، ویڈیو سامنے آگئی
- افغان اسپنر راشد خان بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے، تصاویر وائرل
- پاکستان میں کم خرچ فیول کا حامل ٹریکٹر متعارف
- لبنان پراسرائیل کےحملوں میں شدت؛ گزشتہ 20 گھنٹوں میں 37 افراد شہید
- پی آئی اے کے بولی دہندگان ملازمین کو فارغ ، پنشن نہیں دینگے
- تعلیمی اخراجات جی ڈی پی کا صرف 1.5فیصد، 4 فیصد تک لانے کی سفارش
- وکلا تنظیموں نے آئینی ترامیم مسترد کر دیں، کنونشن کا اعلان
- اقتصادی رابطہ کونسل، دفاعی منصوبوں کیلیے 45 ارب کی ضمنی گرانٹ منظور
- سپریم کورٹ، پی ٹی آئی نے پروسیجر کمیٹی کے اقدامات چیلنج کردیے
- فیصلے کے باوجود مجوزہ آئینی ترمیم پر غیر یقینی صورتحال برقرار
- اسرائیل کے جنوبی بیروت پر رات گئے حملے، ہدف حزب اللہ کے ممکنہ سربراہ تھے
- ایران پر ممکنہ حملہ، اسرائیل سے مشاورت جاری، پینٹاگون
- پاکستان کی موجودہ پالیسیاں آئی ایم ایف پروگرام آخری بنا سکتی ہیں، نیتھن پورٹر
بھارتی اولمپک خاتون ریسلر نے بھی سیاست کے میدان میں قدم رکھ لیا
نئی دہلی: بھارت کے اولمپک ریسلرز ونیش پھوگٹ اور بجرنگ پونیا نے سیاست میں قدم رکھا اور اپوزیشن جماعت کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریسلر ونیشن پھوگٹ اور بجرنگ پونیا نے ریسلنگ کے سربراہ کے خلاف جنسی ہراسانی کے حوالے سے احتجاج کے ایک سال بعد جمعے کو کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔
ہریانہ میں صوبائی انتخابات سے ایک ہفتہ قبل بھارت کے دونوں اولمپک ریسلرز نے سیاست میں داخل ہونے کا اعلان کیا، ان کی ریاست میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ہندو قوم پرست حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) مسلسل تیسری مرتبہ حکومت حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں: اولمپکس میں شریک یوگنڈا کی اتھلیٹ کو بوائے فرینڈ نے آگ لگادی
اولمپک ریسلرز کی شمولیت کے بعد کانگریس کے جنرل سیکریٹری کے سی وینگوپال نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریسلرز نے نہ صرف کھیلوں کے میدان میں فتوحات حاصل کرلی ہیں بلکہ بے انصافی کے خلاف سڑکوں پر بھی بڑی جدوجہد کی ہے۔
ونیش پھوگٹ نے اس موقع پر کہا کہ ہماری جنگ جاری رہے گی اور ہم عدالت اور زندگی میں بھی جیتیں گے، مجھے ایک ایسی پارٹی کے ساتھ ہونے پر فخر ہے جو خواتین کے ساتھ اور بے انصافی کے خلاف کھڑی ہے۔
مزید پڑھیں: پیرا اولمپکس؛ 7 ماہ کی حاملہ ہونے کے باوجود خاتون نے میڈل جیت لیا
بجرنگ پونیا کا کہنا تھا کہ کسانوں، سپاہیوں اور جوانون سے تعاون کے لیے احتجاج کے دوران جو سخت محنت ہم نے کی تھی، اسے ہم ملک کے لیے جاری رکھیں گے۔
بھارتی خاتون ریسلر ونیش پھوگٹ گزشتہ ماہ پیرس اولمپکس سے اچانک باہر ہوگئی تھیں اور دنیا بھر میں اولمپکس کے قوانین پر تنقید کی گئی تھی اور وہ جذباتی اندز میں واپس آگئی تھیں۔
مزید پڑھیں: ایک دن کس کیساتھ گزرانا چاہیں گی؟ اولمپئین نے نیرج چوپڑا کو کٹادیا
ونیش پھوگٹ کو خواتین کے فری اسٹائل فائل میں 50 کلو گرام وزن سے صرف 100 گرام زیادہ ہونے پر مقابلے سے باہر کردیا گیا تھا حالانکہ انہیں گولڈ میڈل کے لیے فیورٹ تصور کیا جا رہا تھا۔
ایشین گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی 30 سالہ مایہ ناز ریسلر نے پیرس اولمپکس کے بعد کھیل سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا تھا اور ان کے مداحوں نے جذباتی انداز میں دہلی سے ان کے گاؤں پہنچا دیا تھا۔
بجرنگ پونیانے 2020 ٹوکیو اولمپکس میں مردوں کے 65 کلوگرام ریسلنگ کے مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔