- ایف بی آر تنظیم نو،ممبرزآئی ٹی و ڈیجیٹل اقدامات کے عہدے ضم
- حکومت کا کمرشل بینک سے مہنگا قرض نہ لینے کا فیصلہ
- ڈاکٹر ذاکر نائیک گورنر ہاؤس کراچی میں آج لیکچر دیں گے
- حماس نے تل ابیب میں 7 صیہونیوں کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی
- کراچی: ٹریفک حادثے میں راہگیر جاں بحق
- آئی سی سی: سری لنکن اسپنر پر ایک سال کی پابندی عائد
- سی آئی اے کی چین، ایران، شمالی کوریا میں مخبروں کی آن لائن بھرتی کی مہم شروع
- سری لنکا سے شکست پر ٹم ساؤتھی نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ کپتانی سے مستعفی
- وفاقی جامعہ اردو، اساتذہ و ملازمین کے احتجاج کا دائرہ وسیع
- ڈیرہ مراد جمالی جیل کے قریب قیدیوں کی وین پر فائرنگ سے 1 جاں بحق، 5 زخمی
- بابراعظم کے کپتانی چھوڑنے پر اے بی ڈویلیئرز کا ردعمل سامنے آگیا
- آئینی ترمیم کیلیے حکومت کے پاس دو تہائی اکثریت نہیں، بلاول بھٹو
- پرتگال کے دارالحکومت میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد ہلاک
- سپارکو نے گلگت بلتستان میں پہلے خلائی ایپلیکیشن اور ریسرچ سینٹر کا افتتاح کردیا
- حلوے کے ڈبوں میں 10 کلو آئس اور ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- قومی ایئرلائن نے ترکیہ کے لیے فلائٹ آپریشن 13 اکتوبر تک عارضی طور پر معطل کر دیا
- کراچی؛ جناح اسپتال میں او پی ڈی کمپلیکس کے قریب خاتون کی گلا کٹی لاش برآمد
- ویمنز ورلڈ کپ: پہلی بار آئی سی سی ٹورنامنٹ میں اسمارٹ ری پلے سسٹم استعمال ہوگا
- کچھ لوگ مجھے پی ٹی آئی کا چیئرمین نہیں دیکھنا چاہتے، بیرسٹر گوہر
- پاکستان کا مشرق وسطیٰ میں جنگی صورتحال کا خاتمہ، تنازعات کے حل پر زور
گلستان جوہر میں 2 کروڑ کی ڈکیتی واردات ناکام، فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ سمیت دو افراد جاں بحق
کراچی: گلستان جوہر راشد منہاس روڈ میلینئم مال کے قریب بلڈر کی کیش وین لوٹنے کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شہری زخمی ہوگیا۔
سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ پولیس نے زخمی سمیت دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا، واردات کے دوران 2 کروڑ کی رقم لٹنے سے محفوظ رہی جبکہ رواں سال ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 89 ہوگئی۔
اس حوالے سے ایس ایچ او شارع فیصل فیصل گل نے بتایا کہ جمعہ کی شام کو نارتھ کراچی سے بلڈر کا عملہ کیش وین میں 2 کروڑ روپے لے کر جا رہا تھا کہ اس دوران راشد منہاس روڈ میلینئم مال یو ٹرن کے قریب 2 موٹر سائیکلوں پر 3 ڈاکوؤں نے کیش وین کو روکنے کے لیے ٹائروں پر فائر مار کر انھیں برسٹ کر دیا۔
اس دوران کیش وین میں موجود سیکیورٹی گارڈ نے ڈاکوؤں پر فائرنگ کر دی جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ اور 2 راہگیر زخمی ہوگئے جس میں سیکیورٹی گارڈ مبین اور راہگیر 55 سالہ عبدالوحید دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ایک ڈاکو شدید زخمی ہوگیا جبکہ ڈاکوؤں نے کیش وین سے کچھ رقم بھی لوٹ لی تھی۔
فیصل گل نے بتایا کہ قریب موجود شارع فیصل تھانے کی پولیس موبائل موقع پر پہنچ گئی اور ڈاکوؤں کو موٹر سائیکل سمیت ٹکر مار کر گرا دیا اس دوران ڈاکوؤں نے پولیس موبائل پر بھی فائرنگ کر کے نقصان پہنچایا تاہم پولیس نے مقابلے کے بعد 2 زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا جس میں ایک ڈاکو دوران علاج ہلاک ہوگیا اور اس کے زخمی ڈکیت ساتھی کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ تیسرے ڈکیت جس کا نام فاروق پتہ چلا ہے اسے تھانے منتقل کر دیا گیا جس سے پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
فیصل گل نے بتایا کہ نذر نامی شہری بھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہوا ہے جبکہ کیش وین سے ڈھائی لاکھ کے قریب رقم اور کچھ دیگر سامان لوٹا گیا تھا جو کہ شبہ ہے کہ جائے وقوعہ پر گر گئے جنھیں تلاش کیا جا رہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جبکہ گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت 25 سالہ نوید کے نام سے کی گئی ہے پولیس نے ڈاکوؤں کی موٹر سائیکلیں اور اسلحہ اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔