- سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر18ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل
- ایف بی آر تنظیم نو،ممبرزآئی ٹی و ڈیجیٹل اقدامات کے عہدے ضم
- حکومت کا کمرشل بینک سے مہنگا قرض نہ لینے کا فیصلہ
- ڈاکٹر ذاکر نائیک گورنر ہاؤس کراچی میں آج لیکچر دیں گے
- حماس نے تل ابیب میں 7 صیہونیوں کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی
- کراچی: ٹریفک حادثے میں راہگیر جاں بحق
- آئی سی سی: سری لنکن اسپنر پر ایک سال کی پابندی عائد
- سی آئی اے کی چین، ایران، شمالی کوریا میں مخبروں کی آن لائن بھرتی کی مہم شروع
- سری لنکا سے شکست پر ٹم ساؤتھی نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ کپتانی سے مستعفی
- وفاقی جامعہ اردو، اساتذہ و ملازمین کے احتجاج کا دائرہ وسیع
- ڈیرہ مراد جمالی جیل کے قریب قیدیوں کی وین پر فائرنگ سے 1 جاں بحق، 5 زخمی
- بابراعظم کے کپتانی چھوڑنے پر اے بی ڈویلیئرز کا ردعمل سامنے آگیا
- آئینی ترمیم کیلیے حکومت کے پاس دو تہائی اکثریت نہیں، بلاول بھٹو
- پرتگال کے دارالحکومت میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد ہلاک
- سپارکو نے گلگت بلتستان میں پہلے خلائی ایپلیکیشن اور ریسرچ سینٹر کا افتتاح کردیا
- حلوے کے ڈبوں میں 10 کلو آئس اور ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- قومی ایئرلائن نے ترکیہ کے لیے فلائٹ آپریشن 13 اکتوبر تک عارضی طور پر معطل کر دیا
- کراچی؛ جناح اسپتال میں او پی ڈی کمپلیکس کے قریب خاتون کی گلا کٹی لاش برآمد
- ویمنز ورلڈ کپ: پہلی بار آئی سی سی ٹورنامنٹ میں اسمارٹ ری پلے سسٹم استعمال ہوگا
- کچھ لوگ مجھے پی ٹی آئی کا چیئرمین نہیں دیکھنا چاہتے، بیرسٹر گوہر
لاہور میں کم سن گھریلو ملازمہ پر تشدد کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، تشدد کرنیوالی مالکن گرفتار
لاہور: عسکری 10 لاہور میں کم سن گھریلو ملازمہ پر تشدد کا ایک اور واقعہ منظر عام پر آگیا جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تشدد کرنے والی مالکن کو گرفتار کر لیا۔
شمالی چھاؤنی کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 15 سالہ گھریلو ملازمہ مقدس پر بہیمانہ تشدد کرنے والی ملزمہ فرح بی بی کو گرفتار کر لیا۔
ملازمہ مقدس کے ابتدائی بیان کے مطابق مالکن فرح بی بی نے گھریلو نوکرانی مقدس کو ڈنڈوں اور سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنایا اور گرم پانی زبردستی پلاتی رہی۔
نوکرانی کی حالت بگڑنے پر پولیس کو مقامی لوگوں نے اطلای دی جس پر پولیس نے فوری ریسپانس کرتے ہوئے نوکرانی مقدس کو اسپتال پہنچایا۔
پولیس نے ملازمہ کے بیان پر مقدمہ درج کر کے ملزمہ کو گرفتار کر لیا جبکہ متاثرہ ملازمہ کے والدین سے رابطے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔