پاکستان نیوی کے بحری بیڑوں میں جدید جنگی آلات سے لیس دو جہازوں کی شمولیت

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 7 ستمبر 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

  کراچی: پاکستان نیوی کی جانب سے بحری بیڑوں میں جدید جنگی آلات سے لیس جہازوں بابر اور حنین کی شمولیت کےموقع پرخصوصی دستاویزی ویڈیو جاری کی گئی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جدید ترین حربی قوت اور ٹیکنالوجی کے حامل پی این ایس بابر اور پی این ایس حنین بالترتیب ترکیہ اور رومانیہ کے تعاون سے تیار کیے گئے ہیں۔

جدید سینسرز اور آلات سے مکمل طور پر لیس دونوں جنگی بحری جہازوں کی پاکستان نیوی کے فلیٹ میں شمولیت کے حوالے سےخصوصی دستاویزی ویڈیوجاری کی گئی۔

جہازوں کی شمولیت کے موقع پر صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان جناب آصف علی زرداری تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ تقریب میں ترکیہ کے نائب وزیر برائے قومی دفاع اور چیف آف دی نیول اسٹاف سمیت سینئر نمائندگان اور مسلح افواج کے اعلیٰ حکام نےشرکت کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔