پشاور سمیت صوبے بھر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار

ویب ڈیسک  ہفتہ 7 ستمبر 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

 پشاور: پشاور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پشاور میں مطلع ابر آلود رہنے جبکہ بعض مقامات پر ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔

گزشتہ شب پشاور میں مختلف مقامات پر اچانک آندھی اور پھر تیز بارش اور ہلکی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے دیر تک جاری رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں صبح 5 بجے  ریکارڈ کردہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔