ڈونلڈ ٹرمپ کو بڑا ریلیف، کرمنل کیس سزا کا اعلان صدارتی الیکشن کےبعد تک موخر

ویب ڈیسک  ہفتہ 7 ستمبر 2024
ڈونلڈ ٹرمپ کو مئی میں جعلسازی کا مجرم قرار دیا گیا تھا:فوٹو:فائل

ڈونلڈ ٹرمپ کو مئی میں جعلسازی کا مجرم قرار دیا گیا تھا:فوٹو:فائل

  واشنگٹن: امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی انتخاب سے قبل بڑا ریلیف مل گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک اسٹیٹ کی سپریم کورٹ کے قائم مقام جسٹس جوآن مرچن نے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف جعلسازی کے الزامات سے متعلق کیس کا فیصلہ صدارتی انتخاب کے بعد تک ملتوی کردیا۔ کیس کا فیصلہ اب 26 نومبر کو سنایا جائے گا۔

رہورٹس کے مطابق یہ فیصلہ صدارتی الیکشن پر اثرات نہ پڑنے کیلئے کیا گیا۔ رواں سال  مئی میں نیویارک کی جیوری نے ٹرمپ کو چونتیس الزامات کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔ انہوں نے کاروباری ریکارڈ میں جعلسازی کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔