اسلام آباد کے نجی ٹاور میں فائرنگ پراپرٹی ڈیلرو گارڈ جاں بحق

ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے، پولیس


ویب ڈیسک September 07, 2024
پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے:فوٹو:فائل

اسلام آباد کے نجی ٹاور میں فائرنگ سے پراپرٹی ڈیلر اور گارڈ جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تھانہ مارگلہ کے علاقے میں نجی ٹاور میں فائرنگ سے شہزاد ستی نامی پراپرٹی ڈیلر اور ان کا سیکورٹی گارڈ کاوش جاں بحق ہو گئے۔ ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد، مصروف کاروباری مرکز میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

 

گزشتہ روز بھی اسلام آباد کے مصروف کاروباری مرکزآئی ایٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا تھا۔ مقتول زخمی ہونے کے بعد بھاگتے ہوئے ایک عمارت میں گھس گیا تھا۔ ملزمان نے زیرتعمیر عمارت میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ مقتول میانہ گوندل منڈی بہاولدین کا رہائشی تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں