کورنگی میں لوٹ مار اور ڈکیتی وارداتیں کرنے والا چار رکنی ڈکیت گروہ گرفتار

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 7 ستمبر 2024
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

  کراچی: کورنگی انڈسٹریل ایریا کی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کورنگی کے صنعتی علاقے میں لوٹ مار اور ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والا چار رکنی ڈکیت گروہ گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی کورنگی توحید رحمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ڈکیت گروہ سے اسلحہ چار پستول اور صنعتی علاقے سے چھینی ہوئی موٹرسائیکل برآمد کی گئی اس کے علاوہ گرفتار ملزمان سے اسٹریٹ کرائم اور لوٹ مار ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کا انکشاف بھی ہوا۔

ایس ایس پی توحید رحمان کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت ناصر ، غلام مرتضی، مراد اور فراز کے نام سے ہوئی جو عادی جرائم پیشہ نکلے اور ماضی میں بھی جیل جاچکے ہیں۔

گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ صنعتی ایریا میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔