لاہور میں ایک کروڑ سے زائد کی ڈکیتی مقدمہ درج

پولیس نے شہری کی مدعیت میں تھانہ نصیر آباد میں ایف آئی آر درج کرلی


ویب ڈیسک September 08, 2024
درخواست گزار نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر لوٹ لیا—فوٹو: فائل

تھانہ نصیرآباد کی حدود میں مسلح موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے شہری سے اسلحے کے زور پر ایک کروڑ 32 لاکھ سے زائد کی رقم چھین لی۔

لاہور پولیس نے شہری محمد عمر کی مدعیت میں ایک کروڑ 32 لاکھ 70 ہزار روپے کی ڈکیتی کا مقدمہ تھانہ نصیر آباد میں درج کرلیا۔

ایف آئی آر میں درخواست گزار نے کہا کہ ان کے ملازمین لبرٹی مارکیٹ میں جوئیلرز کو سونا دینے کے بعد نقد رقم ایک کروڑ 32 لاکھ 70 ہزار روپے لے کر واپس آرہے تھے کہ کلمہ چوک میں سی بی ڈی کے قریب ڈاکوؤں نے انہیں لوٹ لیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک موٹرسائیکل سوار ڈاکو نے ملازموں کو دھکا دے کر موٹرسائیکل سے گرایا اور دوسری موٹر سائیکل پر سوار دو ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر ان سے رقم چھین لی۔

درخواست گزار نے کہا کہ ڈاکوؤں کو شناخت کرسکتا ہوں اور ان کو انصاف دلانے کے لیے کارروائی کا مطالبہ کیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی سی سی ٹی وی کی مدد سے جانچ پڑتال شروع کر دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں