وزیراعلی پنجاب نے سڑک کنارے ڈھابے پر گاڑی روکی، چارپائی پر بیٹھ کر چائے پی

ویب ڈیسک  اتوار 8 ستمبر 2024
شہریوں نے بجلی کے بل دکھائے اور 14 روپے فی یونٹ کمی پر شکریہ ادا کیا۔

شہریوں نے بجلی کے بل دکھائے اور 14 روپے فی یونٹ کمی پر شکریہ ادا کیا۔

 لاہور: وزیراعلی مریم نواز شریف نے ڈی جی خان سے لاہور جاتے ہوئے ‘چائے کے ڈھابے’ پر گاڑی روک لی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے شہریوں کو خوشگوار سرپرائز دے دیا۔

ڈیرہ غازی خان میں بچوں کے نیوٹریشن پروگرام کے آغاز کی تقریب سے واپسی پر وزیر اعلی پنجاب سڑک کنارے ڈھابے پر رک گئیں۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف چارپائی پر بیٹھ گئیں، وزیر اعلی کو چائے پیش کی گئی۔ شہریوں نے بجلی کے بل دکھائے اور 14 روپے فی یونٹ کمی پر شکریہ ادا کیا۔

شہریوں نے وزیر اعلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے، آپ نے بجلی بل کم کرکے غریبوں کی دعائیں لی ہیں۔

وزیر اعلی پنجاب نے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو آپ کے بلوں کی بہت فکر ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور میں آپ کو ریلیف دینے کی کوشش کر رہے ہیں، مہنگائی میں کمی ہوئی، آٹا چینی گھی دالیں، سبزیاں سستی ہوئی ہیں، مزید ریلیف دینے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔