- 2024 کا نوبل امن انعام ؛ جاپان کی تنظیم کے نام
- عمران خان کی بہن سے ملاقات پر پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
- پیٹرول پمپس، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع مزید بڑھانے کی سمری تیار
- الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کے معاملے پر لیگل وِنگ سے رائے طلب کرلی
- اراکین پارلیمنٹ کو اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے کیلیے حتمی تاریخ دیدی گئی
- پی ٹی سی ایل نے پاکستان میں اب تک کا تیز ترین انٹرنیٹ لانچ کردیا
- اربوں کا فراڈ؛ معروف بلڈر، اہلیہ اور ایس بی سی اے کے افسران گرفتار
- کے پی کے گرفتار سرکاری ملازمین کی رہائی کے لیے ہائیکورٹ میں درخواست
- نمبرز پورے ہیں تاہم حکومت تمام جماعتوں سے مشاورت چاہتی ہے، بلاول بھٹوزرداری
- کے پی ہاؤس ڈی سیل نہ کرنے پر ڈائریکٹر سی ڈی اے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست
- آئینی ترامیم پر مشاورت؛ قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ختم، ڈیڈلاک برقرار
- ضلع کچھی میں سی ٹی ڈی کی کارروئی، فتنتہ الخوارج کے 3دہشتگرد ہلاک
- پی سی بی نے نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دیدی
- انتظار پنجوتھہ کہاں ہیں کچھ پتا نہیں چلا، اسلام آباد پولیس کا عدالت میں بیان
- بچوں کے جائیداد کیلئے تشدد پر والدین کی پانی کے ٹینک میں کود کر خودکشی
- حکومت نے 26ویں آئینی ترمیم کا ڈرافٹ کمیٹی میں پیش کردیا، فضل الرحمان
- کراچی کے جنوب مشرق میں ہوا کا کم دباؤ؛ ساحلی علاقہ متاثرہونے کا امکان نہیں
- شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانے کا امکان
- انٹرا پارٹی الیکشن نظرثانی کیس: سماعت سے پی ٹی آئی کے وکلا غائب ہونے پر چیف جسٹس برہم
- شان مسعود ابتدائی 6 ٹیسٹ میچز ہارنے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے
آئیوری کوسٹ میں فرانسیسی فوج کا طیارہ ساحل پر گر کر تباہ؛ ہلاکتیں
یاموسوکرو: آئیوری کوسٹ کے بحر اوقیانوس میں فرانسیسی فوج کا ساز و سامان لے جانے والا چارٹر کارگو طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک کارگو طیارہ ہفتے کو آئیوری کوسٹ کے عابدجان میں بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے کے بعد بحر اوقیانوس میں گر کر تباہ ہو گیا۔
طیارہ ساحل پر گر کر دو حصوں میں ٹوٹ گیا۔ ملبے سے 4 لاشیں نکالی گئیں جب کہ 2 افراد شدید زخمی ہیں جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں 2 فرانسیسی فوجی بھی شامل ہیں۔
آئیوری کوسٹ میں فرانسیسی افواج کے ترجمان نے بھی بتایا کہ کم از کم 6 افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم انھوں نے ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی۔
آئیورین سیکورٹی کے وزیر نے بتایا کہ اس حادثے میں مالڈووی کے 4 شہری ہلاک اور 2 دیگر زخمی ہو گئے۔
تاہم سیڈیکی ڈیاکائٹ نے جائے حادثہ پر صحافیوں کو بتایا کہ 4 فرانسیسی شہری بھی حادثے میں بچ گئے لیکن وہ زخمی ہیں۔
آئیوری کے کئی سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ وہ فرانسیسی فوجی تھے۔
ترجمان فرانسیسی فوجی نے بتایا کہ حادثے کے شکار ہونے والے چارٹر انٹونوف طیارے کو فرانسیسی فوج نے عسکریت پسندوں کے خلاف ہونے والے ’’آپریشن بارکھان‘‘ فرانسیسی فوجی سامان لے جا رہا تھا۔
تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا تاہم عینی شاہدین کا کہنا کہ طوفانی موسم نے حادثے میں کردار ادا کیا۔ کل سے ہوا چل رہی تھی اور میں نے دیکھا کہ جہازوں کو اڑنے میں دشواری کا سامنا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔