- پچھلے سال 3 ہزار100 ارب کا سیلزٹیکس اکٹھا ہوا، شہباز رانا
- فائز عیسیٰ کے فیصلوں میں پارلیمانی بالادستی کی جھلک نمایاں
- شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس، وزیر اعظم کا انتظامات پر اظہار اطمینان
- لطیف کھوسہ روڈ بلاک کیس میں عدم ثبوت پر بری
- 90 ارب کا ریونیو شارٹ فال، منی بجٹ آنے کا امکان
- کراچی: مبینہ مقابلے میں ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار
- پی ٹی آئی رہنما شاہ فرمان وزیراعلیٰ کے سینئر مشیر کے عہدے سے مستعفی
- بھارتی حکومت نے محمد سراج کو ڈی ایس پی تعینات کردیا
- کراچی میں پانچ روز کیلیے دفعہ 144 نافذ
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: سری لنکن ٹیم چوتھا میچ بھی ہار گئی
- کراچی: ٹریفک حادثے میں بزرگ شہری جاں بحق
- بھارت: مشہور سیاستدان بابا صدیقی قاتلانہ حملے میں جاں بحق
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو شکست دے دی
- 1100 گرام چٹ پٹی چٹنی کھانے کا ریکارڈ
- غزہ اور دنیا بھر میں قتل عام کیوجہ ہماری قرآن سے دوری ہے، ذاکر نائیک
- کراچی سے نامعلوم شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد
- کرم میں قبائل کے مابین فائرنگ میں 15 افراد جاں بحق
- شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والا نوجوان اپنی ہی گولی سے جاں بحق
- عمران خان کی خیریت کے بارے میں خدشات پر فوری جواب دیا جائے، وزیراعلیٰ کے پی
- ایلون مسک نے روبو ٹیکسی کی رونمائی کر دی
لبنان؛ اسرائیلی حملے میں طبی عملے کی شہادت پر حزب اللہ کا جوابی حملہ
بیروت: اسرائیل کے لبنان پر حملے میں 3 پیرا میڈیکل اسٹاف کی شہادت کے جواب میں حزب اللہ نے صیہونی فوج کی تنصیبات پر راکٹ برسا دیے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے طبی عملے کی شہادت کے جواب میں فلق میزائلوں سے کریات شمونہ بسالیہ کی بستی پر متعدد راکٹس برسائے۔
حزب اللہ کے راکٹس صیہونی بستی اور اسرائیلی فوج کی تنصیبات کے قریب گرے۔ سائرن بجنے لگے اور ہنگامی صورت حال نافذ کردی گئی اور شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی۔
دوسری جانب اسرائیل نے دعویٰ کیا کہ اُس نے حزب اللہ کے راکٹس کو فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا تاہم چند ایک راکٹس گرے جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
یہ خبر پڑھیں : لبنان کے سرحدی قصبے پر اسرائیل کا حملہ، طبی عملے کے تین ارکان جاں بحق
یاد رہے کہ اسرائیلی فوج نے لبنان میں آگ بجھانے میں مصروف شہری دفاع کی ٹیم کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں شہریوں کو طبی امداد فراہم کرنے والے 3 پیرا میڈیکس شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔
زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جب کہ 2 کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ اسرائیل کی جانب سے طبی عملے کو نشانہ بنائے جانے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔
حزب اللہ کی اتحادی جماعت امل موومنٹ نے تصدیق کی ہے کہ ان میں سے 2 پیرامیڈیکس کا تعلق ان کی جماعت سے تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔