6 سالہ بچی نے مراکش کے اونچے ترین پہاڑ کو سر کرلیا

ویب ڈیسک  اتوار 8 ستمبر 2024
[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

کارڈف: برطانیہ کی ایک چھ سالہ بچی نے ایک چلڈرن اسپتال کے لیے رقم جمع کرنے کے لیے 13,600 فٹ بلند پہاڑ کی چوٹی تک پہنچ گئی۔

ویلز کی 6 سالہ رہائشی سیرین پرائس مراکش کے اٹلس پہاڑوں میں ماؤنٹ توبکل کو سر کرنے والی کم عمر ترین شخص بن گئی ہے۔

اور اب وہ برمنگھم چلڈرن ہسپتال کے لیے رقم اکٹھا کرنے کی کوشش میں مغربی یورپ کے سب سے اونچے پہاڑ مونٹ بلانک پر چڑھنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

سیرین نے کہا کہ جب وہ بچپن میں تھی تو اس کی گردن میں سوزش تھی اور اسی اسپتال نے اس کے علاج میں مدد کی جس کے لیے اب وہ رقم اکٹھی کر رہی ہے۔

سیرین کے والد نے کہا کہ اسپتال نے ان کی بیٹی جان بچائی اور اس وقت جب وہ قبل از وقت پیدا ہوئی تھی۔ اس کی گردن میں ہیمنگیوما تھا جس سے اس کی سانسیں متاثر ہوئی تھیں۔

سیرن اور اس کے والد گلین پرائس اگست میں مراکش کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ اپنے گائیڈ کے ساتھ وہ 8 گھنٹے پیدل چل کر ماؤنٹ توبکل بیس کیمپ پہنچے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔