دماغ میں خون بہنے کو روکنے والے چھوٹے روبوٹس تیار

ویب ڈیسک  اتوار 8 ستمبر 2024
[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

محققین نے نانو اسکیل پر انتہائی چھوٹے روبوٹ تیار کیے ہیں جو دماغ میں خون کی نالی پھٹ جانے کے علاج میں استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایجاد دماغی aneurysm (رگیں پھٹ جانے کی وجہ سے خون بہنے کی حالت)  کے پُرخطر علاج کو کم خطرے والا علاج بنا سکتی ہے۔

اس حالت کی وجہ سے ہر سال عالمی سطح پر تقریباً 500,000 اموات ہوتی ہیں۔ یہ وہ طبی حالت ہے جس میں دماغ کی شریان کے کسی حصے میں خون جمع ہوجاتا ہے جو پھٹ سکتا ہے اور مہلک سطح تک خون بہہ سکتا ہے۔

یہ غیر معمولی طبی حالت فالج اور معذوری کا باعث بھی بن سکتی ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ یہ ایجاد ایک ایسے مستقبل کی طرف اشارہ کرتی ہے جہاں چھوٹے روبوٹ کو انسانی جسم کے اندر پیچیدہ کاموں کو انجام دینے کے لیے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔