گولیمار میں مسلح تصادم میں زخمی ایک اور نوجوان چل بسا

اسٹاف رپورٹر  اتوار 8 ستمبر 2024
مقتول کا مذہبی جماعت سے تعلق تھا۔

مقتول کا مذہبی جماعت سے تعلق تھا۔

  کراچی: رضویہ تھانے کے علاقے گولیمار میں 25 اگست کو دو گروپوں میں مسلح تصادم کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک اور نوجوان دوران علاج چل بسا۔

نوجوان کی شناخت 25 سالہ محمد نعیم کے نام سے کی گئی مقتول محمد نعیم شیخ تیسرٹاؤن کا رہائشی تھا اورمقتول کا تعلق مذہبی جماعت سے تھا۔

کراچی؛ دو مذہبی گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق، 8 زخمی

مقتول نوجوان کی نمازجنازہ گزشتہ روزبعد نمازظہر سیدنا عثمان غنیؓ چوک سیکٹر50 تیسرٹاؤن میں ادا کی گئی،نماز جنازہ میں مقتول نوجوان کے اہلخانہ،عزیزواقارب اورعلاقہ مکینوں کے علاوہ مذہبی جماعت کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مقتول کومقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

25اگست کوگولیمار میں دوگروپوں میں تصادم کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 3 ہو گئی ہے جبکہ 10 افراد زخمی ہوئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔