خیبرپختونخوا میں منکی پاکس کے تمام مریض صحت یاب

ویب ڈیسک  اتوار 8 ستمبر 2024
پختونخوا میں فی الحال کوئی فعال کیس نہیں، ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ارشادعلی

پختونخوا میں فی الحال کوئی فعال کیس نہیں، ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ارشادعلی

 پشاور: محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے بڑی کامیابی سمیٹ لی، منکی پاکس کے تمام مریض صحت یاب ہوگئے۔

ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ارشادعلی کا کہنا ہے کہ پختونخوا میں فی الحال کوئی فعال کیس نہیں، ایم پاکس کا پہلا مریض، مردان کا رہائشی بھی صحت یاب ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریض کا پی سی آر ٹیسٹ منفی آنے پر پختونخوا میں ایم پاکس کا کوئی بھی فعال کیس نہیں بچا، ایم پاکس کے تین مریض اس سے قبل صحت یاب ہوکر گھروں کو چلے گئے ہیں۔

ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ارشادعلی نے مزید کہا کہ محکمہ صحت نے قلیل عرصے میں ایم پاکس کے پھیلاو کو محدود کردیا، باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور طورخم بارڈر سمیت انٹری پوائنٹس پر اسکریننگ بدستور جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔