بچی کی پیدائش؛ دیپیکا پڈوکون اور رنویرسنگھ کا بیان سامنے آگیا

ویب ڈیسک  اتوار 8 ستمبر 2024
فوٹو : فائل

فوٹو : فائل

 ممبئی: بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے اپنی پہلی بچی کی پیدائش کا اعلان کیا ہے۔

اس خوشخبری کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک محبت بھری پوسٹ کے ذریعے کیا، جس میں لکھا تھا: ’بیٹی خوش آمدید!‘ یہ اعلان اتوار کو کیا گیا، جس کا ان کے مداحوں کو بے صبری سے انتظار تھا۔

دیپیکا کو حال ہی میں ممبئی کے ایچ این ریلائنس اسپتال میں دیکھا گیا تھا جس سے یہ اشارہ ملا کہ ان کی بچی کی پیدائش قریب ہے۔ اس سے پہلے، دیپیکا، رنویر اور ان کے خاندان نے ممبئی کے صدیونائک مندر کا دورہ کیا۔

بالی وڈ جوڑی نے فروری میں اپنی حمل کی خبر کا اعلان کیا تھا اور تب سے ان کے مداح اس لمحے کا شدت سے انتظار کر رہے تھے۔

دیپیکا اور رنویر کی حمل کی فوٹو شوٹ، جس میں دیپیکا نے فخر سے اپنا بیبی بمپ دکھایا تھا، کو بھی مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔

یاد رہے کہ دیپیکا کی حالیہ فلم ’کلکی 2898-اے ڈی‘ میں پرابھاس، امیتابھ بچن اور کمل ہاسن جیسے بڑے نام شامل ہیں۔ وہ جلد ہی روہت شیٹی کی فلم ’سنگھم اگین‘ میں بھی نظر آئیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔