- لطیف کھوسہ روڈ بلاک کیس میں عدم ثبوت پر بری
- 90 ارب کا ریونیو شارٹ فال، منی بجٹ آنے کا امکان
- کراچی: مبینہ مقابلے میں ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار
- پی ٹی آئی رہنما شاہ فرمان وزیراعلیٰ کے سینئر مشیر کے عہدے سے مستعفی
- بھارتی حکومت نے محمد سراج کو ڈی ایس پی تعینات کردیا
- کراچی میں پانچ روز کیلیے دفعہ 144 نافذ
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: سری لنکن ٹیم چوتھا میچ بھی ہار گئی
- کراچی: ٹریفک حادثے میں بزرگ شہری جاں بحق
- بھارت: مشہور سیاستدان بابا صدیقی قاتلانہ حملے میں جاں بحق
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو شکست دے دی
- 1100 گرام چٹ پٹی چٹنی کھانے کا ریکارڈ
- غزہ اور دنیا بھر میں قتل عام کیوجہ ہماری قرآن سے دوری ہے، ذاکر نائیک
- کراچی سے نامعلوم شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد
- کرم میں قبائل کے مابین فائرنگ میں 15 افراد جاں بحق
- شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والا نوجوان اپنی ہی گولی سے جاں بحق
- عمران خان کی خیریت کے بارے میں خدشات پر فوری جواب دیا جائے، وزیراعلیٰ کے پی
- ایلون مسک نے روبو ٹیکسی کی رونمائی کر دی
- کراچی: ڈیفینس میں لائن لیک ہونے سے تیل سڑکوں پر بہہ گیا، علاقہ سیل
- ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ اگلے ماہ پاکستان میں کھیلا جائے گا
- بھارت نے ٹی 20 انٹرنیشنل کی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا اسکور بنادیا
پی ٹی آئی کو جلسے سے متعلق فیک ویڈیوز شیئر کرنا پڑیں، عظمیٰ بخاری
لاہور: پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے سے متعلق فیک تصویر شیئر کرنے پر سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انہوں نے کشمیر کی 14 اگست کے موقع کی ویڈیو شیئر کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کے جلسے کی فیک پوسٹیں بھی ساتھ شیئر کر دیں اور کہا کہ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جلسے سے متعلق حسب معمول فیک ویڈیوز اور تصویریں شیئر کر رہے ہیں، لوگوں کی تعداد کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہے ہیں جبکہ حقیقت میں ان کو جلسے کے لیے لوگ نہیں مل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اطلاعات ہیں پنجاب کی پی ٹی آئی قیادت جلسے میں لوگ لے جانے کے لیے تیار ہی نہیں، اس لیے پنجاب کی تمام سڑکیں خالی ہیں۔
وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ سابق صدر عارف علوی نے جنید اکبر کے نام سے 14اگست کی ویڈیو شیئر کی جو کشمیر کی ہے، عارف علوی جیسے شخص کو بھی نمبر ٹانگنے کے لیے پرانی ویڈیو شیئر کرنی پڑ رہی ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ شہباز گل اور اس جماعت کے یوٹیوبر بھی اگست کے مہینے کی ویڈیو اور تصویر شیئر کر رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔