منگھوپیر میں جعلی سیمنٹ اور زرعی ادویات بنانے والے 12 ملزمان گرفتار

اسٹاف رپورٹر  اتوار 8 ستمبر 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

  کراچی: منگھوپیر پولیس نے محمد خان کالونی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران جعلی کھاد،زرعی ادویات اور سیمنٹ کیمیکل بنانے والے12 ملزمان کو گرفتارکرلیا اس کارروائی کے دوران فیکٹری سے 293 بورے سیمنٹ پاؤڈر، 55 بورے کھاد پاؤڈر، 150 بورے خالی، 200 ایچ آر شیڈ مارٹن، کئی ٹن کے حساب سے کیمیکل، ریتی و دیگر اشیاء برآمد ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان محمد خان کالونی منگھوپیر فیکٹری ایریا میں غیر قانونی ادویات،کیمیکل کی فیکٹری آپریٹ کررہے تھے۔ایس ایس پی طارق الٰہی مستوئی کے مطابق ملزمان ایک فیکٹری نما گودام میں جعلی کھاد اور سیمنٹ میں استعمال ہونے والا جعلی کیمیکل کی فیکٹری آپریٹ کررہے تھے۔

گرفتار ملزمان مضر صحت کیمیکلز اور خراب ٹائر کو کاٹ کر جعلی کھاد اور سیمنٹ کا کیمیکل تیار کرکے جعلی ناموں سے سپلائی اور فروخت کرتے ہیں۔

ایس ایس پی کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔