یوم بحریہ کے موقع پر پاکستان نیوی کا خصوصی پرومو "پاسدار بحر" جاری

اسٹاف رپورٹر  اتوار 8 ستمبر 2024
فوٹو: ایکسپریس ویب

فوٹو: ایکسپریس ویب

  کراچی:  8 ستمبریوم بحریہ کے موقع پر پاکستان نیوی نے خصوصی پرومو “پاسدار بحر” جاری کردیا۔

ترجمان پاکستان نیوی کے مطابق یوم بحریہ پر پاسدار بحر کے نام سے جاری پرومو پاک سرزمین پر بہنے والے پانی کے سفر کی کہانی ہے، دریاؤں کا یہ سفر جو شمال کے برفاب سے شروع ہو کرجنوب کی ترائیوں میں بحیرہ عرب میں اتر جاتا ہے۔

اپنی کہانی میں خود سے جڑی ہریالی اور محنت کش ہاتھوں کے ان گنت نقش چھوڑتا ہے، یہ پرومو وطن کے ان محنت کشوں کی ہر لحظہ پانی سے جڑی زندگی کے رنگ دکھاتا ہے۔

پرومو پاکستان بحریہ کی بحری سرحدوں اور پانیوں کی حفاظت کے عزم کا اظہار ہے کہ بحری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع سے جڑے ہر طرح کے چیلنجز اور ان سے نبرد آزما ہونےکے لیے پاکستان بحریہ کی دفاعی صلاحیتوں کے لیے تیار ہے اور پاکستان بحریہ کی پیشہ ورانہ قابلیت اور مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے عزم کا اعادہ بھی کرتا ہے۔

جاری ویڈیو خراج تحسین ہے پاکستان بحریہ کے جوانوں کے لازوال عزم کو جنہوں نے 1965 اور 71 کی جنگوں میں شجاعت اور بہادری کی داستانیں رقم کیں اور دشمن کی راہ میں سیسہ پلائی دیوار بن گئے۔

یہ ویڈیو سلام ہے ان جراُتوں حوصلوں اور جذبوں کو جو دشمن کے عزائم نذر خاک کرتے ہیں،یہ ویڈیو پیغام ہے کہ پاکستان بحریہ بحری سرحدوں کے دفاع اور جنگی تیاریوں جیسی بنیادی ذمے داریوں کی ادائیگی کے لیے ہر لحظہ تیار ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔