پاکستان ریلوے اوپن لائن میں ریفرنڈم کروایا جائے، منظور رضی

اسٹاف رپورٹر  اتوار 8 ستمبر 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

  کراچی: ریلوے ورکرز یونین اوپن لائن پاکستان کے مرکزی چیئرمین منظور رضی، جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ محمد نسیم راؤ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری امجد علی خان اور زونل صدر رانا صلاح الدین راولپنڈی روانہ ہوگئے جہاں وہ راولپنڈی ڈویژن کے زیر اہتمام ہونے والی تقریب میں شرکت کریں گے۔

اس کے علاوہ مرکزی قائدین چیئرمین ریلوے سمیت ریلوے کے اعلی افسران سے ملاقات میں چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ مرکزی قائدین مختلف ڈویژنوں کے تنظیمی دورے سمیت اسلام آباد میں حکومتی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔