- نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ: ماحور شہزاد نے آٹھویں مرتبہ ٹائٹل جیت لیا
- حکومت سندھ کا ہاریوں کو بینظیر ہاری کارڈ بینک کے ذریعے دینے کا فیصلہ
- رواں برس طِب کا نوبل انعام امریکی سائنس دانوں کے نام
- فلسطینی نسل کشی پر غزہ کے قصاب اسرائیل کو قیمت چکانی ہوگی؛ ترک صدر
- اسرائیل 7 اکتوبر اور یرغمالیوں کے نام پر فلسطین، لبنان اور مصر پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، بلاول
- زر مبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مہنگا
- کے پی ہاؤس اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کی تحقیقات کیلیے 11 رکنی کمیٹی کی منظوری
- لبنان میں حزب اللہ سے دوبدو جھڑپیں؛ اسرائیلی فوج کا دوسرا اہلکار بھی ہلاک
- ڈنمارک میں اسرائیلی سفارت خانے پر 5 روز میں تیسرا بم دھماکا
- کراچی؛ انٹربورڈ میں انتظامی بحران شدت اختیار کرگیا، سیکریٹری کو بھی عہدے سے ہٹادیا گیا
- ایس سی او کانفرنس؛ اسلام آباد اور راولپنڈی میں 14 تا 16 اکتوبرعام تعطیل کا اعلان
- جامعہ کراچی؛ ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی سند دینے کیلیے سنڈیکیٹ کا اجلاس طلب
- عدالتی فیصلوں کی مثالوں نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا، چیف جسٹس
- بھارت؛ کار سوار انتہا پسندوں نے مسلم خاندان کو تعاقب کے بعد کچل دیا
- عمارت گرنے سے 27 افراد کی ہلاکت؛ دیت ادا نہ کرنے پر بلڈر کو جیل بھیجنے کا حکم
- اپنی قیادت پر غصہ کرتے پی ٹی آئی کارکنوں کی ویڈیو جاری
- وزیرداخلہ کی چینی سفارتخانے آمد، کراچی دھماکے کی تحقیقات میں پیشرفت سے آگاہ کیا
- اسرائیل نے غزہ کو 42 ملین ٹن ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کردیا، اقوام متحدہ
- اسلامی ممالک کے پاس ایک قوت موجود ہے اسرائیل کیخلاف استعمال آج نہیں تو کب کرینگے؟ نواز شریف
- وزیراعلی کے پی کا بٹگرام جیل میں زیرحراست لڑکی سے سپرنٹنڈنٹ کی زیادتی کا نوٹس
سینٹرل آرکیالوجیکل لیبارٹری کی ٹیم کا منگلا پاور ہاؤس اسٹیشن کا دورہ
لاہور: محکمہ آثار قدیمہ پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل ظہیر عباس ملک کی ہدایت پر سینٹرل آرکیالوجیکل لیبارٹری کی خصوصی ٹیم نے منگلا پاور ہاؤس اسٹیشن (واپڈا) کا دورہ کیا۔
نمائندہ ایکسپریس کے مطابق ماہر آثار قدیمہ وقاص احمد کی سربراہی میں ٹیم نے ٹربائن ہال میں نمائش کے لیے معروف مصور سید صادقین کی جانب سے “ساگا آف لیبر” کے عنوان سے ایک دیواری پینٹنگ کا معائنہ اور آرائش کا کام کیا۔
ٹیم کا مقصد پینٹنگ کی حالت کا جائزہ لینا اور ابتدائی تحفظ کے اقدامات کو یقینی بنانا تھا موجودہ نقصان اور ماحولیاتی عوامل کے اثرات کا بغور جائزہ لینے کے بعد انہوں نے اپنے کام کو دستاویزی شکل دی اور مزید مرمت اور طویل مدتی تحفظ کے لیے سفارشات کے ساتھ ایک تفصیلی رپورٹ تیار کی ہے جو اعلی حکام کو پیش کی جائے گی۔
یہ اہم کوشش پاکستان کے بھرپور ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف آرکیالوجی کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔