تمنا بھاٹیا نے رشتوں کو نبھانے کیلئے بہترین مشورہ دے دیا

ویب ڈیسک  پير 9 ستمبر 2024
فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

 ممبئی:  بالی وڈ اداکارہ تمنا بھاٹیا نے رشتے نبھانے کیلئے ایک بہترین مشورہ دیا ہے۔ 

بھارتی میڈیا کو تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ رشتوں کے مسائل وقت کے ساتھ برقرار رہتے ہیں اور تبدیل نہیں ہوتے۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہیں مشورہ دیا گیا تھا کہ رشتے کے ابتدائی مسائل ہمیشہ رہتے ہیں اور وقت کے ساتھ ایک رکاوٹ بن سکتے ہیں۔

تمنا بھاٹیا نے اس مشورے کو اپنے ماضی کے تعلقات کی عکاسی کے طور پر سچ قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ تمنا بھاٹیا اور وجے ورما کی جوڑی اکثر خبروں میں رہتی ہے اور دونوں نے اپنی تعلقات کو عوامی سطح پر تسلیم کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔