- کراچی؛ گھر سے 2 بچوں کی ماں کی تشدد زدہ لاش برآمد، شوہر زیر حراست
- تعلیمی نظام میں جدیدیت اور اساتذہ کی تربیت
- فائرنگ کرکے 3 اسرائیلیوں کو ہلاک کرنے والا اردن کا شہری کون تھا
- اسلام آباد میں زہریلی شراب پینے سے 2 خواتین سمیت 3 افراد ہلاک
- ہائیکورٹ جج کو سو گز کا پلاٹ نہیں ملتا یہاں ہزار گز کے پلاٹ پر قبضے ہیں، سندھ ہائیکورٹ
- راولپنڈی؛ شادی کا جھانسا دے کر لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
- گزشتہ 8 ماہ میں 16 کروڑ سے زائد کی ریکوری کی، ایف آئی اے اینٹی کرپشن اسلام آباد
- پُرامن اجتماع اور امنِ عامہ بل کے تحت پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمے کی تیاری
- وزیراعظم کا آج اتحادیوں کے اعزاز میں عشائیہ، مجوزہ آئینی ترامیم پر بات ہوگی
- چیمپیئنز کپ میں نئے کھلاڑیوں کیلیے خود کو منوانے کا بہترین موقع ہے، چیئرمین پی سی بی
- ایشین چیمپیئنز ہاکی؛ پاکستان اور کوریا کا میچ دو دو گول سے برابر
- مخصوص نشستوں کے فیصلے پرعملدرآمد نہ ہونے کا کیس، اٹارنی جنرل طلب
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
- پشاور میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، ملزمان خودکش جیکٹ پھینک کر فرار
- کل پی ٹی آئی میلہ مویشیاں لگا، انسانوں کی نہیں جانوروں کی تقاریر تھیں، وزیر اطلاعات پنجاب
- کمسن لڑکی کوجسم فروشی پرمجبورکرنے والی خاتون گرفتار
- یوم بحریہ اور راج شاہی گن بوٹ
- چیف جسٹس نے مدت ملازمت میں توسیع لینے سے معذرت کرلی
- وزیرستان میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 10 زخمی
- لاپتا 4بھائیوں کی بازیابی؛ پشاور ہائیکورٹ کا ایس ایچ او حیات آباد کو شامل تفتیش کرنیکا حکم
کراچی: آواری ٹاور پر خوفناک حادثے میں نیوز اینکر جاں بحق
کراچی: آواری ٹاور کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں نیوز اینکر عبداللہ حسن جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق شاہراہ فیصل آواری ٹاور کے قریب کار فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔
کار حادثے میں جاں بحق شخص کی شناخت عبداللہ حسن کے نام سے ہوئی جو مختلف پرائیویٹ ٹی وی چینلز میں نیوز اینکر کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔
ایس ایس پی سائوتھ ساجد سدوزئی کے مطابق پولیس نے کار کو تحویل میں لے لیا، ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
دریں اثنا نیوز اینکر عبداللہ حسن کی حادثے میں وفات پر گورنرسندھ کامران ٹیسوری، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ، سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے اُن کے لواحقین سے افسوس و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ صحافت کے میدان میں عبداللہ حسن کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا، دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم عبداللہ حسن کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔