وزیراعلیٰ کے پی کے بے بنیاد الزامات پر صحافیوں کا اندراج مقدمہ کا اعلان

ویب ڈیسک  اتوار 8 ستمبر 2024
علی امین گنڈاپور نے اپنی تقریر میں بے بنیاد الزامات عائد کردیے—فوٹو: فائل

علی امین گنڈاپور نے اپنی تقریر میں بے بنیاد الزامات عائد کردیے—فوٹو: فائل

  اسلام آباد: خیبرپختونخوا (کے پی) کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی جانب سے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے میں صحافیوں پر عائد کیے گئے بنیاد الزامات پر صحافیوں نے مقدمہ درج کرنے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جلسے میں وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے صحافیوں بکاؤ مال اور دلال جیسے بدترین الزامات عائد کیے، جس کی پی ٹی آئی بیٹ رپورٹرز کی جانب سے شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

بیٹ رپورٹرز کی جانب سے وزیراعلی خیبرپختونخوا کے خلاف اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دینے کا اعلان کردیا اور کہنا تھا کہ وزیراعلی کی تقریر میں صحافیوں کو بکاؤ اور دلال کہا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: جابر حکمران کے خلاف آواز اٹھانا جہاد ہے، ہم یہ جہاد کریں گے، علی امین گنڈاپور

صحافیوں نے کہا کہ وزیراعلی کی تقریر کے دوران پی ٹی آئی کارکنان نے جلسہ گاہ میں موجود ڈی ایس این جیز کا گھیراؤ کیا گیا اور وزیراعلی کی تقریر کے بعد جلسہ گاہ میں موجود صحافیوں کی جان کو خطرہ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔