- مانسہرہ سے لاہور آنے والی بس کو ایم 2 موٹرے پر حادثہ، 5 افراد جاں بحق 10 زخمی
- لبنان کا وسطی اسرائیل پر راکٹ حملہ، کئی شہروں میں سائرن بج اٹھے
- بھارت؛ میگھالیہ میں بارشی سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 15 افراد ہلاک
- تھائی لینڈ میں سیلاب سے 26 افراد ہلاک، 30 ہزار خاندان متاثر
- کراچی؛ صدر میں ریگل چوک کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی
- نیوکراچی؛ گٹکے کے کارخانے پر چھاپہ، ایک ملزم گرفتار، چھالیے کی بھاری مقدار برآمد
- بحرہ عرب میں موجودہ سسٹم ساحلی طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان، پاکستان میں الرٹ جاری
- ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کی تفتیش؛ نصف درجن سے زائد مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا
- ایف بی آر کا 28 لاکھ گھرانوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
- عالمی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھنے لگا
- دوحصوں میں تقسیم کے بعد ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی پہلی پریس کانفرنس
- کراچی؛ واٹر ٹینکر سے کچل کر 2 نوعمر بھائی جاں بحق، کمسن بھائی سمیت 2 افراد زخمی
- کراچی میں قومی اقصیٰ کانفرنس، فلسطینیوں کی عملی مدد کا مطالبہ
- غزہ جنگ: اسرائیل یومیہ کتنا نقصان برداشت کررہا ہے؟
- کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ایجنٹ گرفتار، پولیس
- کراچی: منگھوپیر میں ویلڈنگ پلانٹ پھٹنے سے ویلڈر جاں بحق
- کراچی: سائٹ اندسٹریل ایریا میں دو فلائی اوورز تعمیر کرنے کا فیصلہ
- کروڑوں کا مبینہ ٹیکس فراڈ، عدالت نے ٹریکٹر کمپنی کی ایف آئی آر کیخلاف درخواست مسترد کردی
- پانچ آئی پی پیز کو بند کرنے پر غور، منافع 20 گنا سے زیادہ ہوگیا
- اسرائیلی شہریوں کی اکثریت حماس سے جنگ ختم کرنے کی حامی
علم ِفلکیات کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ
برج حمل
سیارہ مریخ ، 21 مارچ تا 20 اپریل
مریخ سیارہ برج سرطان میں ہے اور عطارد سنبلہ میں ایسے وقت میں صحت کا خیال رکھیں، معدہ اور آنتوں میں فاسٹ فوڈ یا تیز مصالحہ جات کی غذا کھانے سے انفیکشن ہوسکتا ہے۔ گھر کی ذمے داریاں بڑھ سکتی ہیں۔ اس ہفتے سفر ہوسکتا ہے یا کسی اہم شخص سے ملاقات کا امکان ہے۔ اس ہفتے ذہنی دباؤ کے باوجود آپ کو کامیابی اور خوشی مل سکتی ہے۔
برج ثور
سیارہ زہرہ ، 21اپریل تا 20 مئی
کام اور ازدواجی تعلق دونوں کے حوالے سے جو گذشتہ ایک ماہ سے الجھنیں جاری تھیں امید ہے یہ ہفتہ اس سلسلے کو اختتام پذیر کردے گا۔ یہ ہفتہ اگرچہ کچھ نئی راہیں، عمدہ مشاورت اور توانائی دینے والا ہے، لیکن پھر بھی غصے اور مایوسی سے جتنا ہوسکے بچ کے رہیں۔ اس ہفتے کے آخری دو ایام کام یابی کے دروازے کھول سکتا ہے۔
برج جوزا
سیارہ عطارد ، 21مئی تا 21 جون
عطارد نہ صرف سیدھا ہے بلکہ اپنے برج سنبلہ میں موجود ہے۔ آپ کی سوچ درست سمت میں آپ کو انگلی پکڑ کے لے چلے گی۔ زہرہ، چاند اور مشتری کا اچھا تعلق آپ کو محبت اور ازدواجی تعلق میں خوب صورت لمحوں سے نواز سکتا ہے۔ مریخ اور چاند کی خراب نظر مالی لحاظ سے کچھ پریشانی لاسکتی ہے۔ صحت متاثر ہوسکتی ہے۔ جذبات اور عقل کے مابین تناؤ پیدا ہوسکتا ہے جس کا اثر دماغ اور دل کی دھڑکنوں پر پڑے گا۔
برج سرطان
سیارہ قمر ، 22جون تا 23 جولائی
منگل اور بدھ دو ایام ایسے ہیں جو بزنس کے پھیلاؤ کا باعث بن اور نئے مواقع فراہم کرسکتے ہیں۔ آپ خود کو ہلکا پھلکا محسوس کریں گے۔ جمعرات اور جمعے کو جذبات متاثر ہونے کی وجہ سے ازدواجی تعلق میں تلخی آسکتی ہے۔ ایسے وقت میں اپنے اعصاب پر قابو پانا آسان نہیں ہے۔ کوشش کریں کہ اس کے لیے خود تیار رکھیں تاکہ کسی خرابی سے دوچار نہ ہونا پڑے۔
برج اسد
سیارہ شمس ، 24جولائی تا 23 اگست
9 اور10 ستمبر دو تاریخیں خوب صورت دن ہیں۔ آپ کا ستارہ سورج عطارد کے ساتھ چاند سے کچھ تناؤ لاسکتا ہے۔ ایسے وقت میں آپ کی گفتگو نرمی سے تندی میں تبدیل ہوکے کسی کو رنجیدہ کرسکتی ہے۔ اپنی بات کو مدلل ضرور رکھیں مگر لہجہ نرم رہے۔ اس ہفتے خصوصاً 12 ستمبر کو نیند متاثر ہوسکتی ہے۔ کھانا اور نیند کا باہم گہرا ربط ہے، ان کا خیال رکھیں۔
برج سنبلہ
سیارہ عطارد ، 24 اگست تا 23 ستمبر
9 اور 10 ستمبر مالی فائدہ ہوسکتا ہے۔ محبت اور ازدواجی تعلق میں نئی روح بیدار ہوسکتی ہے۔ ایسے وقت میں اخراجات یا غیرمتوقع ہلکا پھلکا نقصان ہوسکتا ہے۔ 12ستمبر کو اولاد یا محبوب کی وجہ سے کوئی الجھن ہوسکتی ہے۔ ایسے وقت میں صحت کا بھی خیال رکھیں اور جذباتی ہونے سے قطعاً گریز کریں۔
برج میزان
سیارہ زہرہ ، 24 ستمبر تا 23 اکتوبر
ایک پرانا دوست ممکن ہے خفیہ سازش میں آپ کے مخالفین کا ساتھ دے۔ بیرون ملک کے لیے کوشش اور تنہائی میں غوروفکر جیسے امور میں کام یابی مل سکتی ہے۔ 12 تاریخ کو شریکِ حیات کی صحت اور رویہ دونوں آپ کے لیے دردِسر کی وجہ بن سکتے ہیں۔ ایسے میں ممکن ہے کیریئر اور گھر دونوں میں کوئی الجھاؤ پیدا ہوجائے۔
برج عقرب
سیارہ پلوٹو ، 24 اکتوبر تا 22 نومبر
بیرون ملک سے یا اچانک کوئی مالی فائدہ ہوسکتا ہے۔ اس کے لیے معاون دن 9 اور10 ستمبر ہیں کہ جب زہرہ، چاند و مشتری باہم ناظر ہوں گے۔ اس ہفتے 12 ستمبر کو سفر صدقہ دیے بنا نہ کریں، اگر ہوسکے تو کسی اور دن پر ٹال دیں۔ کسی عزیز سے توتو میں میں ہوسکتی ہے۔ ایسے وقت میں اپنی صحت کا بھی خیال رکھیں۔
برج قوس
سیارہ مشتری ، 23 نومبرتا 22 دسمبر
9 اور 10 ستمبر اہم دن ہیں۔ شادی یا منگنی کا امکان ہے، لیکن پہلے تسلی ضرور کرلیں کہ فریقین باہم راضی ہیں، کیوںکہ کچھ گڑبڑ لگتی ہے۔ کیریئر میں تبدیلی یا بہتری کی امید روشن ہے۔ ہوسکتا ہے آپ کی ذمے داریاں بڑھادی جائیں۔ 12 اور 13 تاریخیں غیرمتوقع الجھن لاسکتی ہیں۔ صحت کی اور مالی نقصان کا اندیشہ ہے۔
برج جدی
سیارہ زحل ، 23 دسمبر تا 20 جنوری
بیرون ملک، کسی ملٹی نیشنل ادارے یا آن لائن کام کرنے والوں کے لیے 10 اور 11 تاریخیں اچھی ہیں۔ کچھ چھوٹی موٹی الجھنوں کے باوجود معاملات آپ کے قابو میں رہنے کی امید ہے، لیکن 12 ستمبر کو ملازمت اور ازدواجی رشتوں میں کسی بات پر جذباتی ہونے کا اندیشہ موجود ہے۔ اس دن اپنے جذبات کو آگ نہ ہونے دیں۔
برج دلو
سیارہ یورنیس ، 21 جنوری تا 19 فروری
9 اور10 ستمبر کو کسی دوست سے ملاقات کا امکان ہے۔ بظاہر یہ ایک راحت افزاء ملاقات ہوسکتی ہے لیکن آپ کو اپنے یا کسی اور کے مزاج کی کوئی بات چبھنے کی وجہ سے کچھ بدمزگی سی ہوسکتی ہے۔ شاید اسی وجہ سے 12 ستمبر کا دن اچھا نہیں لگتا۔ ایسے میں ذہنی سکون متاثر ہوسکتا ہے اور کسی سے تندوتلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوسکتا ہے۔ ایسے وقت میں سفر میں محتاط رہیں!
برج حوت
سیارہ نیپچون ، 20 فروری تا 20 مارچ
9 اور 10 ستمبر مالی فائدہ ہوسکتا ہے۔ سورج اور مشتری کی ایسے وقت میں تربیع کہ جب چاند اور مریخ باہم سخت ناظر ہوں گے۔ کچھ مشکلات کھڑی ہوسکتی ہیں۔ ممکن ہے کوئی شخص جو کہ ماتحت کام کرتا ہے کسی کی شہ پر مخالفت پر اتر آئے اور افسرِاعلٰی کا رویہ بھی آپ کے ساتھ معاونت کا نہ ہو۔ سفر ہوسکتے ہیں۔ سفر کے لیے گاڑی تیار اور راستہ صاف ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔