کوٹ رادھا کشن؛ معمولی جھگڑے پر نوجوان نے چاقو کے وار سے 5 بچوں کو شدید زخمی کردیا

ویب ڈیسک  اتوار 8 ستمبر 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

قصور: تحصل کوٹ رادھا کشن نے معمولی جھگڑے پر نوجوان نے چاقو کے وار سے پانچ بچوں کو زخمی کردیا۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل کوٹ رادھا کشن کے نواحی گاؤں  گھنیکے میں معمولی جھگڑے پر 22 سالہ شخص نے گراؤنڈ میں کھیلتے پانچ بچوں پر چاقو سے حملہ کردیا۔

حملے کے نتیجے میں کامران، زاہد، زوہیب، شاہ ذیب اور حمزہ نامی  بچے زخمی ہوگئے، ان میں سے چار شدید زخمی بچوں کو لاہور جنرل اسپتال  منتقل کردیا گیا۔

مدرسہ زبیر بن الوری کے ترجمان نے بیان دیا کہ پانچوں بچوں کو رحمت نامی شخص نے زخمی  کیا جس کے  بعد اس واقعے کی اطلاع پولیس کودی گئی۔

تاحال  واقعے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔