اداکار عمرشریف عید پراسٹیج ڈرامہ پیش نہیں کریں گے

عمیر علی انجم  جمعـء 11 جولائ 2014
جودوست مجھے پسندکرتے ہیں ہمیشہ کوشش کرتاہوں کہ ان کی امیدوں پرپورااترسکوں، اداکار۔   فوٹو : فائل

جودوست مجھے پسندکرتے ہیں ہمیشہ کوشش کرتاہوں کہ ان کی امیدوں پرپورااترسکوں، اداکار۔ فوٹو : فائل

کراچی: معروف اداکار عمر شریف عیدپراسٹیج ڈرامہ پیش نہیں کرینگے۔گزشتہ روز ایک تقریب میں نمائندہ ایکسپریس سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ میں بیرون ملک جارہاہوں جس کی وجہ سے اسٹیج شونہ کرنے کافیصلہ کیاہے۔

انکاکہناتھاکہ رمضان المبارک میں فیملی اوردوستوں کے ہمراہ افطاری کرنااچھالگتاہے‘ یہ مہینہ ہمیں صبراورشکرکادرس دیتاہے اوربہت کچھ سیکھاتابھی ہے۔

انکاکہناتھاکہ جودوست مجھے پسندکرتے ہیں ہمیشہ کوشش کرتاہوں کہ ان کی امیدوں پرپورااترسکوں اورایساکام پیش کرسکوں جوعوام کے چہروں پرکھوئی ہومسکراہٹیں لوٹادے۔ ایک سوال کے جواب میں عمرشریف کاکہناتھاکہ اسٹیج ڈراموں میں لائیوکامیڈی کااپنالطف ہے اورمیں ہمیشہ کام کوکام سمجھ کرکرتاہوں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔