ایرانی صدر 11 ستمبر کو اپنا پہلا غیر ملکی دورہ کریں گے

اسٹاف رپورٹر  اتوار 8 ستمبر 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

تہران: ایران کے صدر مسعود پیزشکیان 11 ستمبر بروز بدھ کو ایران کے صدر کی حیثیت سے اپنا پہلا غیر ملکی دورہ اپنے پڑوسی ملک عراق کا کرنے جا رہے ہیں۔

ایرانی خبر ایجنسی تسنیم نیوز کے مطابق صدر کی حیثیت سے عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے کے دوران مسعود پیزشکیان عراق کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور سیکورٹی تعاون  جیسےکئی معاہدوں پر دستخط بھی کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر نے علاقائی ترقی کے لیے تعاون کو اپنی انتظامیہ کی خارجہ پالیسی کا رہنما اصول قرار دیا ہے اور اس کے علاوہ پیزشکیان کی کربلا اور نجف میں مقدس مقامات کی زیارت بھی متوقع ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔