اے ایس ایف کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی، 830 گرام آئس برآمد

صالح مغل  پير 9 ستمبر 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

  اسلام آباد:  اے ایس ایف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بحرین جانے والی پرواز کے  مسافر سے 830 گرام آئس برآمد کر لی۔

مسافر مفکر ممتاز  نے  منشیات ٹرالی بیگ کے پائپوں میں مہارت سے چھپا رکھی تھی اے ایس ایف کے عملے نے مسافر کے سامان کو مشکوک قرار دیا تلاشی پر ٹرالی بیگ کے پائپوں سے 830 گرام آئس برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

اے ایس ایف کے مطابق ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔