گلستان جوہر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق

اسٹاف رپورٹر  پير 9 ستمبر 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

  کراچی: گلستان جوہر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر بلاک 6 ہفتہ بازار کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا متوفی کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت 25 سالہ عمار لال ولد ارجن لال کے نام سے کی گئی متوفی کے ورثا نے پولیس کارروائی کرانے سے انکار کر دیا اور لاش اپنے  ہمراہ لے گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔