- ایف بی آر اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیکس اتھارٹیز کے درمیان تنازعہ پیدا ہو گیا
- کراچی کے شہریوں کے نام پر غیر قانونی سمیں افغان باشندے کو فروخت کیے جانے کا انکشاف
- ٹرمپ کا کیس سننے والے جج کو دھمکی دینے والے ملزم پر فرد جرم عائد
- پاک-انگلینڈ ٹیسٹ سیریز؛ تیسرے اور آخری میچ کے لیے مقام کی منتقلی کے سائے بڑھنے لگے
- عالمی کھجور فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر یو اے ای قونصل خانے میں پرتکلف عشائیہ
- امریکی فوج کا یمن میں حوثیوں کے زیرانتظام مختلف شہروں پر 15 حملے
- کراچی: گلشنِ معمار میں مبینہ مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک
- کراچی میں نوجوان کی خود کو گولی مار کر خودکشی
- بھارتی نژاد سنگاپور کے سابق وزیر کو کرپشن کے الزام میں قید کی سزا
- لندن سے امریکا کا سفر دو گھنٹے میں کب ممکن ہوگا؟
- بھارتی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 28 ماؤ علیحدگی پسند ہلاک
- پاک فوج نے اسلام آباد میں سیکیورٹی کی ذمے داریاں سنبھال لیں
- 7 اکتوبر کو بتا دیں ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں، حافظ نعیم الرحمان
- لاہور میں امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی تیاری
- وزیراعظم اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، حکومت کی گورنر راج کی تردید
- اسرائیل کے دو فوجی گولان کی پہاڑیوں میں لڑائی کے دوران ہلاک، 24 زخمی
- سوات؛ تیلگرام میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے تین دہشتگرد ہلاک
- بھارتی وزیرخارجہ کے دورے سے کسی بڑے دو طرفہ بریک تھرو کا امکان نہیں ہے، حنا ربانی کھر
- بلاول نے الزام نہیں لگایا، حکومت سے سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کا وعدہ دہرایا، ترجمان
- سندھ کے سرکاری کالجوں میں 2025سے چار سالہ بیچلر پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
مراد سعید ارشد شریف کے گھر چھپے تھے، فیصل واوڈا
اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ مرحوم سینئر صحافی و اینکر پرسن ارشد شریف کے کینیا میں قتل کے بعد مراد سعید ان ہی کے گھر میں چھپے ہوئے تھے، پورے پاکستان کو چیلنج ہے میری بات غلط ثابت کر دے۔
نجی چینل کی اسپیشل ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے اہم انکشافات کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مراد سعید کو اپنے بعد لیڈر نامزد کیا تھا، بانی کو کچھ بڑا ہونے کا پتا تھا لیکن یہ نہیں معلوم تھا کہ ارشد شریف کا قتل ہوگا۔
فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کو کہہ کر آیا تھا کہ آپ پر حملہ ہونے والا ہے، سابق وزیر اعظم پر حملہ ان کی جان لینے کیلیے ہی ہوا تھا، ان کے ساتھ پارٹی کی سینئر لیڈرشپ موجود ہی نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کو دبئی سے جانے پر ارسلان ستی نامی شخص نے دباؤ ڈالا جسے سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے اپائنٹ کرایا تھا۔
اسپیشل ٹرانسمیشن میں فیصل واوڈا نے یہ بھی بتایا کہ میرے نزدیک فیض حمید کی گرفتاری کا فیصلہ بہت دیر سے ہوا، جو دوسروں کی کرسیاں لیتا تھا وہ آج اندر چلا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیض حمید کی گرفتاری سے گھٹن کا ماحول ختم ہوا، ٹاپ سٹی انکوائری میں بہت سے لوگوں کے کیرئیر تباہ ہوئے، اس پوری گیم کے اندر کریڈٹ تگڑے جمہوری آدمی چوہدری نثار کا تھا جس نے اسٹینڈ لیا، کھڑے ہوئے اور انکوائری کرائی۔
فیض حمید جھگڑے میں چار کردار ہیں جس میں ایک بانی پی ٹی آئی بھی ہیں۔ متوقع اہم قانون سازی کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ قانون بدلنے کیلیے نمبر پورے ہو جائیں گے، پاکستان کی بہتری کیلیے قانون میں تبدیلی کرنی پڑی تو کریں گے، آئین اور قانون بدلنا پارلیمان کا کام ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہتری کیلیے اسمبلی جو بھی فیصلہ کرے گی قانون سازی اسی کے مطابق ہوگی، سب ہو جائے گا ’ملک اور قوم کا وسیع ترمفاد‘ میری یہ بات ہمیشہ یاد رکھیں۔
فیصل واوڈا سے سوال کیا گیا کہ کیا دو سے تین دن میں کوئی قانون سازی ہونے والی ہے؟ اس سوال پر وہ بولے تو پھر کیا میں اسلام آباد میں کافی پینے آیا ہوں، کیا آپ نے گانا سنا ہے ’مولانا آ رہے ہیں‘، یہ گانا یاد رکھیں اس کو گاڑی میں بجانا شروع کر دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وسیع تر مفاد اور جمہوریت کی خاطر مولانا فضل الرحمان کا ساتھ ہونا ضروری ہے، آئینی عہدہ بھی خالی ہو سکتا ہے، بہت چیزیں ہو سکتی ہیں، مخصوص نشستوں کے معاملے پر پی ٹی آئی کو مایوسی ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔