حیدرآباد، سائیٹ پولیس کا کار لفٹر گروہ سے مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

ویب ڈیسک  پير 9 ستمبر 2024
(فوٹو: انٹرنیٹ)

(فوٹو: انٹرنیٹ)

 حیدرآباد: سائیٹ پولیس اور کار لفٹر گروہ کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ایک چوری شدہ کار بھی برآمد کر لی گئی۔

ترجمان پولیس کے مطابق کار لفٹر گروہ سے پولیس کا سامنا ٹنڈو محمد خان روڈ گنجو ٹکر پر ہوا۔

پولیس نے دوران چیکنگ مشکوک کار کو روکنے کی کوشش کی تو کار میں سوار ملزمان نے گرفتاری کے خوف سے فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس کی جانب سے بہتر حکمت عملی کے ساتھ بھرپور کارروائی میں ایک ملزم زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق تین ساتھی ملزمان کار چھوڑ کر فرار ہو گئے، زیر حراست زخمی ملزم کی شناخت حاجی غنی بروہی کے نام سے ہوئی ہے۔

زخمی ملزم کو بروقت طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی جاری ہے۔

پولیس ترجمان حیدراباد کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے برآمد سوزوکی کلٹس کار نمبر AMG-344 ماڈل 2006 ضلع ٹنڈو محمد خان سے چوری شدہ ظاہر ہوئی۔

سائیٹ پولیس کی جانب سے ضابطہ کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے جبکہ ملزم کا سابقہ ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔