- کراچی کے شہریوں کے نام پر غیر قانونی سمیں افغان باشندے کو فروخت کیے جانے کا انکشاف
- ٹرمپ کا کیس سننے والے جج کو دھمکی دینے والے ملزم پر فرد جرم عائد
- پاک-انگلینڈ ٹیسٹ سیریز؛ تیسرے اور آخری میچ کے لیے مقام کی منتقلی کے سائے بڑھنے لگے
- عالمی کھجور فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر یو اے ای قونصل خانے میں پرتکلف عشائیہ
- امریکی فوج کا یمن میں حوثیوں کے زیرانتظام مختلف شہروں پر 15 حملے
- کراچی: گلشنِ معمار میں مبینہ مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک
- کراچی میں نوجوان کی خود کو گولی مار کر خودکشی
- بھارتی نژاد سنگاپور کے سابق وزیر کو کرپشن کے الزام میں قید کی سزا
- لندن سے امریکا کا سفر دو گھنٹے میں کب ممکن ہوگا؟
- بھارتی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 28 ماؤ علیحدگی پسند ہلاک
- پاک فوج نے اسلام آباد میں سیکیورٹی کی ذمے داریاں سنبھال لیں
- 7 اکتوبر کو بتا دیں ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں، حافظ نعیم الرحمان
- لاہور میں امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی تیاری
- وزیراعظم اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، حکومت کی گورنر راج کی تردید
- اسرائیل کے دو فوجی گولان کی پہاڑیوں میں لڑائی کے دوران ہلاک، 24 زخمی
- سوات؛ تیلگرام میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے تین دہشتگرد ہلاک
- بھارتی وزیرخارجہ کے دورے سے کسی بڑے دو طرفہ بریک تھرو کا امکان نہیں ہے، حنا ربانی کھر
- بلاول نے الزام نہیں لگایا، حکومت سے سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کا وعدہ دہرایا، ترجمان
- سندھ کے سرکاری کالجوں میں 2025سے چار سالہ بیچلر پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
- کراچی؛ میٹرک سائنس کے نتائج کا اعلان،27 سال بعد سرکاری اسکول کی پہلی پوزیشن
باکس آفس پر راج برقرار! شردھا کپور کی 'استری 2' نے 'باہو بلی 2' کو شکست دیدی
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور اور راج کمار راؤ کی سُپر ہٹ کامیڈی ہارر فلم ‘استری 2′ نے باکس آفس پر کمائی کی دوڑ میں سُپر اسٹار پرابھاس کی فلم ‘باہو بلی 2′ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
15 اگست کو ریلیز ہونے والی فلم ‘استری 2′ نے اپنی ریلیز کے پہلے دن سے ہی باکس آفس پر دھوم مچائی ہے، دُنیا بھر سے کروڑوں کا بزنس کرنے والی اس فلم نے حال ہی میں ایک اور بڑا کارنامہ سرانجام دیا ہے۔
شردھا کپور اور راج کمار راؤ کی ‘استری 2′ نے بھارتی فلم انڈسٹری کی تاریخ میں ریکارڈ توڑ کامیابی حاصل کرتے ہوئے پرابھاس کی بلاک بسٹر فلم ‘باہو بلی 2′ کو شکست دے دی ہے، صرف یہی نہیں ‘استری 2′ سب سے زیادہ کمائی کرنے والی تیسری ہندی فلم بھی بن گئی ہے۔
مزید پڑھیں: فلم ‘استری 2′ نے باکس آفس پر دھوم مچا دی، 500 کروڑ کے کلب میں شامل
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ‘استری 2′ نے باکس آفس پر اپنے پہلے 24 دنوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 516.25 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا جبکہ ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے اسٹار پرابھاس کی فلم ‘باہوبلی 2′ نے اپنی ریلیز کے ابتدائی 24 دنوں میں 510.99 کروڑ بھارتی روپے کمائے تھے۔
امر کوشک کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ‘استری 2′ اپنی ریلیز کے 22ویں دن 500 کروڑ کے کلب میں داخل ہوگئی تھی، اس کے ساتھ ہی شردھا کپور کی یہ فلم بالی ووڈ کنگ شاہ رُخ خان کی فلم ‘جوان’ کے بعد 500 کروڑ کے کلب میں سب سے تیزی سے داخل ہونے والی دوسری ہندی فلم بھی بن گئی ہے۔
واضح رہے کہ شردھا کپور اور راج کمار راؤ کے علاوہ، فلم کی دیگر کاسٹ میں ابھیشیک بنرجی، اپارشکتی کھرانہ اور پنکج ترپاٹھی بھی شامل ہیں جبکہ ورون دھون، اکشے کمار اور تمنا بھاٹیہ نے فلم میں مہمان اداکار کے طور پر شرکت کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔