پُرامن اجتماع اور امنِ عامہ بل کے تحت پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمے کی تیاری

ویب ڈیسک  پير 9 ستمبر 2024
پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم ہوا (فوٹو: اسکرین گریب)

پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم ہوا (فوٹو: اسکرین گریب)

  اسلام آباد: پُرامن اجتماع اور امنِ عامہ بل کے تحت پہلا مقدمہ درج کرنے کی تیاری کرلی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے خلاف ورزی پر استغاثہ تیار کرلیا ہے، جس میں زرتاج گل، عامر مغل، شعیب شاہین، عمر ایوب، سیمابیہ طاہر اور راجا بشاورت سمیت 28 مقامی رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: اسلام آ باد میں پی ٹی آئی کا جلسہ، پولیس اور کارکنوں میں تصادم، متعدد اہلکار زخمی

استغاثہ کے مطابق پولیس نے رُوٹ کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کارکنوں کو روکا، جس پر کارکنوں کی جانب سے پتھروں اور ڈنڈوں سے پولیس پر حملہ کیا گیا۔ پولیس نے شیلنگ کی اور موقع سے 17کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔

افسران کی جانب سے منظوری کے بعد تھانہ سنبل میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔