- کراچی کے شہریوں کے نام پر غیر قانونی سمیں افغان باشندے کو فروخت کیے جانے کا انکشاف
- ٹرمپ کا کیس سننے والے جج کو دھمکی دینے والے ملزم پر فرد جرم عائد
- پاک-انگلینڈ ٹیسٹ سیریز؛ تیسرے اور آخری میچ کے لیے مقام کی منتقلی کے سائے بڑھنے لگے
- عالمی کھجور فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر یو اے ای قونصل خانے میں پرتکلف عشائیہ
- امریکی فوج کا یمن میں حوثیوں کے زیرانتظام مختلف شہروں پر 15 حملے
- کراچی: گلشنِ معمار میں مبینہ مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک
- کراچی میں نوجوان کی خود کو گولی مار کر خودکشی
- بھارتی نژاد سنگاپور کے سابق وزیر کو کرپشن کے الزام میں قید کی سزا
- لندن سے امریکا کا سفر دو گھنٹے میں کب ممکن ہوگا؟
- بھارتی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 28 ماؤ علیحدگی پسند ہلاک
- پاک فوج نے اسلام آباد میں سیکیورٹی کی ذمے داریاں سنبھال لیں
- 7 اکتوبر کو بتا دیں ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں، حافظ نعیم الرحمان
- لاہور میں امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی تیاری
- وزیراعظم اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، حکومت کی گورنر راج کی تردید
- اسرائیل کے دو فوجی گولان کی پہاڑیوں میں لڑائی کے دوران ہلاک، 24 زخمی
- سوات؛ تیلگرام میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے تین دہشتگرد ہلاک
- بھارتی وزیرخارجہ کے دورے سے کسی بڑے دو طرفہ بریک تھرو کا امکان نہیں ہے، حنا ربانی کھر
- بلاول نے الزام نہیں لگایا، حکومت سے سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کا وعدہ دہرایا، ترجمان
- سندھ کے سرکاری کالجوں میں 2025سے چار سالہ بیچلر پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
- کراچی؛ میٹرک سائنس کے نتائج کا اعلان،27 سال بعد سرکاری اسکول کی پہلی پوزیشن
فائرنگ کرکے 3 اسرائیلیوں کو ہلاک کرنے والا اردن کا شہری کون تھا ؟
اومان: گزشتہ روز اردن اور مغربی کنارے کے درمیان کنگ حسین راہداری پر 3 اسرائیلی گارڈز کو ہلاک کرنے والے ایک ٹرک ڈرائیور کو صیہونی فوج کے 10 اہلکاروں نے گھیر کر گولیوں سے چھنی کردیا تھا جس کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اردن کی وزارت داخلہ نے اسرائیلی اہلکاروں کو ہلاک کرنے والے اپنے شہری کی شناخت ماہر ذياب حسين الجازی کے نام سے کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ان کا ذاتی فعل تھا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس حملے میں ماہر کے ساتھ کسی دوسرے شخص یا تنظیم کے شامل ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ نہ ہی کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
یہ خبر پڑھیں : ایران برائی کا محور ہے؛ نیتن یاہو کی 3 اسرائیلی گارڈز کی ہلاکت کی مذمت
ماہر ذیاب حسین الجازی مال بردار ٹرک چلایا کرتے تھے جو امدادی سامان اور دیگر اشیا اردن سے مغربی کنارے پہنچاتے تھے تاکہ پناہ گزینوں کو ضروریات زندگی میسر ہوں۔
گزشتہ روز بھی وہ ٹرک لے کر اردن کے چیک پوسٹ پر تلاشی کی جگہ سے ہو کر اسرائیلی چوکی پہنچے۔ وہاں سامان جن میں منرل واٹر کی بوتلیں تھیں اتارا۔ یہ بوتلیں کرم ابو سالم گزرگاہ کے راستے غزہ جا رہی تھیں۔
واقعے کے وقت موجود ایک عینی شاہد نے عرب میڈیا کو بتایا کہ پہلے ٹرک ڈرائیور اور اسرائیلی گارڈز کے درمیان کسی بات پر تکرار ہوئی تھی۔
جس پر اردنی ڈرائیور نے فائرنگ کر دی۔ تینوں اسرائیلی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ وہاں سے کچھ میٹرز کی دوری پر اسرائیلی فوج کا ایک اسنائپر بھی تھا جس نے جوابی فائرنگ کی۔
یہ خبر بھی پڑھیں : مغربی کنارے میں اردن کے شہری کی فائرنگ؛ 3 اسرائیلی گارڈز ہلاک
اردنی ٹرک ڈرائیور نے اسنائپر کا مقابلہ کیا اور دو طرفہ فائرنگ جاری رہی۔ الجازی کا ایک میگزین خالی ہوا تو اس نے دوسرا میگزین لگایا۔ ایک اور اسرائیلی اہلکار نے موقع دیکھ کر الجازی کے پاؤں پر گولی مار دی۔
الجازی پاؤں پر گولی لگنے سے وہیں گر گئے اور پھر وہاں موجود 10 سے زائد اہلکاروں نے انھیں گھیر کر 20 سے زائد گولیاں برسائیں جس سے ان کی موت واقع ہوگئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔