- لطیف کھوسہ روڈ بلاک کیس میں عدم ثبوت پر بری
- 90 ارب کا ریونیو شارٹ فال، منی بجٹ آنے کا امکان
- کراچی: مبینہ مقابلے میں ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار
- پی ٹی آئی رہنما شاہ فرمان وزیراعلیٰ کے سینئر مشیر کے عہدے سے مستعفی
- بھارتی حکومت نے محمد سراج کو ڈی ایس پی تعینات کردیا
- کراچی میں پانچ روز کیلیے دفعہ 144 نافذ
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: سری لنکن ٹیم چوتھا میچ بھی ہار گئی
- کراچی: ٹریفک حادثے میں بزرگ شہری جاں بحق
- بھارت: مشہور سیاستدان بابا صدیقی قاتلانہ حملے میں جاں بحق
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو شکست دے دی
- 1100 گرام چٹ پٹی چٹنی کھانے کا ریکارڈ
- غزہ اور دنیا بھر میں قتل عام کیوجہ ہماری قرآن سے دوری ہے، ذاکر نائیک
- کراچی سے نامعلوم شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد
- کرم میں قبائل کے مابین فائرنگ میں 15 افراد جاں بحق
- شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والا نوجوان اپنی ہی گولی سے جاں بحق
- عمران خان کی خیریت کے بارے میں خدشات پر فوری جواب دیا جائے، وزیراعلیٰ کے پی
- ایلون مسک نے روبو ٹیکسی کی رونمائی کر دی
- کراچی: ڈیفینس میں لائن لیک ہونے سے تیل سڑکوں پر بہہ گیا، علاقہ سیل
- ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ اگلے ماہ پاکستان میں کھیلا جائے گا
- بھارت نے ٹی 20 انٹرنیشنل کی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا اسکور بنادیا
لوگ خود نہیں نکلے کل انہیں زبردستی جلسہ کے لیے لایا گیا، وفاقی وزرا
اسلام آباد: وفاقی وزرا نے کہا ہے کہ ’’کی بورڈ‘‘ کے ذریعے سے انقلاب لانے والے عوام کے لیے کچھ نہیں کر سکتے، لوگ خود نہیں نکلے، کل انہیں زبردستی جلسہ کے لیے لایا گیا تھا۔
یہ بات وفاقی وزرا عطاء اللہ تارڑ اور انجینئر امیر مقام نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ امیر مقام نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے گزشتہ روز جلسے میں جو زبان استعمال کی وہ وزیراعلیٰ کے عہدے کی توہین ہے، عدالت میں پیشی کے لیے یہ بیمار ہو جاتے ہیں اور جلسے میں باآسانی شرکت کرتے ہیں، گالم گلوچ کی سیاست ان کی روایت رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کل کے جلسے میں خیبر پختونخوا کے وسائل کا بے دریغ استعمال کیا گیا، کرپشن کے پیسے پر خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی والے آپس میں دست و گریبان ہیں، عوام نے پی ٹی آئی کے جلسے کو مسترد کر دیا، پختون خواتین کے بارے میں اچھی روایت رکھتے ہیں، کل کے جلسے میں مریم نواز کے بارے میں ہتک آمیز الفاظ استعمال کیے گئے، کل کا جلسہ بڑھکوں اور اداروں کو دھمکیوں کے علاوہ کچھ نہیں تھا۔
وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ پختون قوم روایات کی امین ہے ماں، بہن، بیٹی کے احترام کی پختون روایات صدیوں پر محیط ہیں، اسٹیج پر کھڑے ہو کر خاتون کو للکارنے والا دہشت گردوں اور مجرموں سے ڈرتا ہے، اندر سے کھوکھلے انسان ہی صرف دھمکیاں دے سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ کو چاہیے تھا کہ قوم کو بتاتے کہ صوبے سے دہشت گردی کا خاتمہ کیسے کیا جائے گا؟ مریم نواز نے ظالم و جابر کے سامنے کلمہ حق کا ورد کیا، پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں 12 سالہ دور اقتدار میں ایک بھی معیاری منصوبہ نہیں بنایا۔
عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ منافقت کی سیاست پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے، تحریک انصاف کے اندر تصادم ہی تصادم ہے، پی ٹی آئی کا ناکام جلسہ پوری قوم نے دیکھ لیا، ابھی بھی وقت ہے، سنبھل جائیں اور صوبے کے عوام کی خدمت کریں مگر علی امین گنڈا پور صرف کمیشن لینے اور لوگوں کو نوکریوں سے نکالنے میں مصروف ہیں، آپ ایک صوبے کے وزیراعلیٰ ہیں ذرا سنجیدگی اپنائیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ فیک نیوز کے حوالے سے ہفتے میں ایک بار میڈیا کو بریفنگ دیں گے، کی بورڈ سے انقلاب لانے والے عوام کے لیے کچھ نہیں کر سکتے، لوگ خود نہیں نکلے، کل انہیں زبردستی جلسہ کے لیے لایا گیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔