جمشید دستی کی راہداری ضمانت منظور، متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم

ویب ڈیسک  پير 9 ستمبر 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 پشاور: رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے عدالت نے متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

ہائی کورٹ میں ایم این اے جمشید دستی کی راہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اشتیاق ابراہیم نے کی، جس میں عدالت نے جمشید دستی کو 30 ستمبر تک راہداری ضمانت دیتے ہوئے مقرر وقت میں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

جمشید دستی کی جانب سے درخواست ضمانت میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ درخواست گزار مظفر گڑھ سے قومی اسمبلی کا منتخب رکن ہے۔ درخواست گزار کے خلاف مظفر گڑھ سٹی میں بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ درخواست گزار متعلقہ عدالت میں پیش ہونا چاہتا ہے لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے۔

عدالت نے درخواست گزار کو 30 ستمبر تک راہداری ضمانت دیتے ہوئے جمشید دستی کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔