ایوان صدر، وزیراعظم ہاؤس میں اراکین قومی اسمبلی کیلیے الگ الگ عشائیے

ویب ڈیسک  پير 9 ستمبر 2024
اراکین قومی اسمبلی کو آئندہ چند روز میں ہونے والی قانون سازی پر بریفنگ دی جائیگی:فوٹو:فائل

اراکین قومی اسمبلی کو آئندہ چند روز میں ہونے والی قانون سازی پر بریفنگ دی جائیگی:فوٹو:فائل

  کراچی: صدرمملکت آصف علی زرداری اوروزیراعظم شہباز شریف  اراکین قومی اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق عشائیے میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، آصفہ بھٹو شریک ہوں گے۔ عشائیے میں پی پی پی کے قانون ماہرین اور اراکین قومی اسمبلی شرکت کریں گے۔ اراکین قومی اسمبلی کو آئندہ چند روز میں ہونے والی اہم قانون سازی کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔

دوسری جانب وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم شہباز شریف آج  ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کے اراکین کوعشائیہ دیں گے۔ دونوں عشائیوں میں حکومتی ارکان کی تعداد کا مظاہرہ ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔