- پی آئی اے کی ائرہوسٹس کروڑوں کے موبائل فون اسمگل کرتے ہوئے پکڑی گئی
- باپ کی اپنی بیٹی سے محبت کی انوکھی مثال
- بیٹی کی نازیبا ویڈیو لیک کرنے کی دھمکی آمیز جھوٹی کال پر ماں شدت غم سے ہلاک
- برطانوی سیریز ’ڈاکٹر ہو‘ کی سب سے بڑی کلیکشن کا اعزاز امریکی باپ بیٹے کے نام
- بھارت: ایک کمرے اپارٹمنٹ کے کرائے نے صارفین کو چکرا دیا
- پاکستان ریلوے میں جعلی بھرتیاں، فرضی ڈیوٹی لگا کر لاکھوں روپے لوٹے گئے
- پی ٹی آئی کا احتجاج؛ برہان انٹرچینج اور ڈی چوک پر پولیس کی شیلنگ، متعدد کارکنان گرفتار
- امریکا: بچوں کا ویکسینشن پروگرام اہداف حاصل کرنے میں ناکام
- غیرملکی ائیرلائنز کو اندرون ملک اضافی پروازوں کی اجازت سے پی آئی اے کا بزنس متاثرہوا، جی ایم
- غار سے بچائے گئے 188 سالہ شخص کی ویڈیو وائرل، اصل حقیقت کیا؟
- شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کیلیے بھارتی وزیر خارجہ پاکستان کا دورہ کریں گے
- اسرائیلی وزیراعظم نے میرے باتھ روم میں جاسوسی آلات لگائے تھے، بورس جانسن
- کم وقت میں اسٹرا سے جوس پینے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم
- سابق صدر عارف علوی کا کلینک سیل کرنے کیخلاف درخواست فوری سماعت کیلیے منظور
- ملائیشین وزیراعظم کی حافظ نعیم سے ملاقات، اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاج پر اتفاق
- انڈے کو بغیر ٹوٹے بلند ترین اونچائی سے گرانے کا نیا عالمی ریکارڈ
- 5 ہزار ٹپ نہ دینے پر نرس کی سفاکانہ غفلت؛ نومولود ہلاک
- ماہرین نے کافی اور تیز کولڈرنکس پینے کے نقصانات سے خبردار کردیا
- گوگل سرچ انجن میں نئے اے آئی فیچرز شامل
- داتا دربار سے اغوا لڑکی بازیاب؛ خاتون اغوا کار گرفتار
سندھ حکومت نے ارسا ایکٹ میں ممکنہ ترمیم کی مخالفت کردی
کراچی: سندھ نے وفاقی حکومت کی جانب سے انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) ایکٹ میں ممکنہ ترمیم کو مسترد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وفاقی حکومت دریائے سندھ کے پانی کی تقسیم کے نگران وفاقی ادارے ارسا کے واٹر اکارڈ ختم کرکے اختیارات اپنے پاس رکھنا چاہتی ہے۔ ذرائع سندھ حکومت کے مطابق ارسا ایکٹ میں ہرقسم کی تبدیلی مخالفت کی جائے گی۔
پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے ارسا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف قرارداد سندھ اسمبلی میں پیش کردی۔ سندھ اسمبلی میں تمام پی پی پی اراکین نے ارسا ایکٹ میں ہرقسم کی ترمیم کی مخالفت کردی۔
قرارداد میں کہا گیا کہ ارسا معاہدے پر تمام وزرائے اعلی کے دستخط ہیں، پانی کی تقسیم کے معاہدے اور ارسا ایکٹ میں ترمیم سندھ کے عوام کو قبول نہیں ، پانی پر جنگ ہوجاتی ہے پانی زندگی ہے۔
نثار کھوڑو نے کہا کہ میں نے سنا ہے ترمیم کے بعد صوبوں کی نمائندگی ختم کرکے ایک چیئرمین لایا جائے گا۔ وزیر پارلیمانی امور ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ پانی سندھ کی لائف لائن ہے ، پانی سے زیادہ کوئی اہم ایشو نہیں ہے۔
ادھر پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر سینیٹر شیری نے بھی ارسا ایکٹ میں مجوزہ تبدیلیوں کے حوالے سے سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کراتے ہوئے کہا کہ وزیر برائے آبی وسائل ارسا ایکٹ 1992 میں مجوزہ تبدیلیوں کے بارے میں اطلاعات کی وضاحت دیں، ایسی تبدیلیاں معاہدے کی روح کو کمزور کر سکتی ہیں اور مشترکہ مفادات کی کونسل کے بھی خلاف ہیں، مجوزہ ترامیم سے سندھ میں بےچینی پیدا ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ سندھ کی قوم پرست جماعتیں بھی ارسا ایکٹ میں ترامیم کی مخالفت کر رہی ہیں۔ انہوں نے اس فیصلے کو سندھ کو اس کے حصے کے پانی سے محروم اور دریا پر ڈیم اور متنازع نہریں تعمیر کرنے کی کوششوں کا حصہ قرار دیا ہے۔ قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز پلیجو کا کہنا ہے کہ سندھ کی سیاسی اور قوم پرست جماعتیں اس کے خلاف 10 ستمبر اپنا لائحہ عمل تیار کریں گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔