سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

ویب ڈیسک  پير 9 ستمبر 2024
فوٹو : فائل

فوٹو : فائل

 پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع سوات، مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی زیر زمین گہرائی 151 کلومیٹر تھی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔

واضح رہے کہ 10 اگست کو بھی مینگورہ شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی تھی اور گہرائی 200 کلو میٹر تھی۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔